24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مختلف شعبہ جات کے ذریعے
دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ایک میٹنگ ہوئی جس میں نیپال کی ملک نگران، مختلف سطح کی ذمہ داران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رواں سال کے اہداف پر کلام کیا نیز
ڈونیشن کی وصولی کا طریقۂ کار
بتایا۔بعدازاں میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔