پچھلے دنوں اسلام آباد میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات (دعوت اسلامی ) کے ذمہ دار محمد
عامر عطاری اور ان کے ہمراہ دیگر ذمہ داران(محمد یعقوب عطاری ، ذمہ دار شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کراچی اور وقار عطاری ، ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان)
نے CDA آفس ، پریس کلب اسلام آباد اور پارلیمنٹ ہاؤس کا وزٹ کیا ۔اس موقع پر ذمہ
داران نے سیاسی ومذہبی افسران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
نیز
ذمہ داران نے بلوچستان ہاؤس اسلام آباد کا بھی وزٹ کیا جہاں مختلف اسٹاف اور سیکیورٹی
پر تعینات پولیس والوں سے ملاقات کی ، جبکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ممبر
گورننگ باڈی مدثر چوہدری سے بھی ملاقات کی ،دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کے
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کراچی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر
ماحولیات قصور محمد رفیق سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور عالمی سطح
پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔
اطراف
گاؤں جڑانوالہ،پنجاب میں گونگے بہرے اسلامی
بھائیوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے تحت 14فروری2023ء
کو اطراف گاؤں جڑانوالہ،پنجاب میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں سیکھنے سکھانے
کا حلقہ منعقد ہوا ۔
ڈیف ڈویژن ذمہ دار ارسلان عطاری (فیصل آباد)
نےگونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی
زبان میں غسلِ میت دینے کا طریقہ اور وضو کے فرائض واجبات بتائے نیز شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت بھی دی جس پر انہوں اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس حلقے میں فیصل آباد ڈسڑکٹ ذمہ دار محمدنعمان بدر عطاری بھی ہمراہ تھے۔ (رپورٹ : محمد رضوان
عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
15 فروری
2023ء کو مردان، خیبر پختونخوا میں دعوت اسلامی کے شعبے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار خالد محمود عطاری نے
دیگر ذمہ داران کیساتھ جامعہ قادریہ کا وزٹ کیا اور جامعہ ہذا کے مہتمم مولانا مفتی فضلِ منان قادری سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں ذمہ داران نے مفتی صاحب سے جامعہ قادریہ میں اشاروں کی زبان کے کورس کے لئے
مشورہ کیا جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور امتحانات کے بعد شوال میں
اشاروں کی زبان کے کورس کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
مزید خیبر پختونخواہ میں دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا ۔ اس
ملاقات میں اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد
اویس عطاری (پاکستان) اور ڈویژن ذمہ دار مولانا ہدایت اللہ خان عطاری (پشاور) بھی
شریک تھے۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری
مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت معذور افراد ذمہ دار خالد محمود عطاری(پاکستان) نے 14
فروری 2023ء کوکوہاٹ خیبر پختونخوا میں نیشنل
اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کا دورہ کیا۔
جہاں خالد
محمود عطاری نے پرنسپل اور وہاں موجود دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور
انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے
آگاہی دیں نیز دعوتِ اسلامی کے ساتھ ملکر
دین کا کام کرنے کی دعوت بھی دی جس پر
پرنسپل صاحب نے ہر قسم کے تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
آخر
میں ذمہ داران نے اتھارٹی پرسنز کو فروری 2023ء کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا جبکہ اس ملاقات میں اسپیشل ایجوکیشن
پاکستان ذمہ دار احمد اویس عطاری بھی ہمراہ تھے ۔ (رپورٹ
: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈویژن بنوں کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
13
فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان
میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن بنوں کے ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران،
تحصیل نگران، سب تحصیل نگران، ڈویژن شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ شعبہ ذمہ داران اور
ڈویژن کے تمام شعبہ جات کے اجیر ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ مدنی مشورے
میں ذمہ داران کو اجتماعِ معراج، اجتماعِ شبِ براءت، ماہ رمضان میں ایک ماہ اور
آخرے عشرے کے اعتکاف کے اہداف دیئے گئے، اس کے علاوہ رجب، شعبان اور رمضان میں مدنی
عطیات جمع کرنے کےحوالے سے گفتگو ہوئی۔
خیر
خواہی اُمّت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے14،13،12 فروری 2023ء بروز اتوار ، پیر ، منگل صحرائے مدینہ (فیضانِ مدینہ ) کراچی میں روحانی
علاج کورس منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تعویذاتِ
عطاریہ لکھنے کے حوالے سے شعبہ روحانی علاج کورس کے معلم محمد زاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت
کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بتائیں۔
اس کے
علاوہ شعبے کے دینی کام کرنے کے متعلق اپڈیٹس مدنی پھول سمجھائیں جبکہ آخر میں 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیااور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ
: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کےتحت ڈی پی اور ریڈر عملے کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان
کیا۔
مظفر
گڑھ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب
سے13،12،11 فروری 2023ء کو مظفر گڑھ
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس
ہوا جس میں ڈی جی خان ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی عبد ُالرؤف عطاری
( شعبہ روحانی علاج) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ
لکھنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں سمجھائیں۔
(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
آسٹریلیا کے سٹی میلبرن میں جامعۃ المدینہ کی نئی برانچ
کا افتتاح کردیا گیا
آسٹریلیا کے سٹی میلبرن میں جامعۃ المدینہ کی نئی برانچ
کا افتتاح کردیا گیا
آسٹریلیا
کی سرزمین سے خوشی کی خبر!
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئر کے تحت 13
فروری 2023ء کو آسٹریلیا (Australia) کے
سٹی میلبرن (Melbourne) میں جامعۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا
گیا۔
اسی
سلسلے میں آسٹریلیا (Australia) کے شہر میلبرن (Melbourne) میں
قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف
شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات و عاشقان رسول سمیت مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی
نے شرکت کی۔ سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز
تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور کلام بھی پڑھا گیا۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بتایا کہ آج عمل
کا دن ہے جبکہ اس کی جزا کل ملے گی۔ اولاد
کو علمِ دین سکھانے کی ترغیب دلاتے ہوئے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ والدین اولاد
کی تربیت نہیں کریں گے تو روز قیامت ان کی گرفت ہوگی۔دوران بیان نگران شوریٰ نے
درسِ نظامی ”عالم کورس“ کی اہمیت بھی بیان کی اور شرکائے اجتماع کو یہ ذہن دیا کہ اپنے بچوں کو درسِ نظامی کے لئے
جامعۃ المدینہ میں داخل کروائیں۔
آخر میں
صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ اس موقع پر نگران ریجن آسٹریلیا عبد الواحد
عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجو تھے۔
12،11
اور13فروری 2023ء بروز ہفتہ، اتوار،پیر مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جہلم میں تین دن کا روحانی علاج کورس کا سلسلہ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلم محمد عثمان عطاری (شعبہ روحانی علاج ) نے کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز دم کرنے اور کاٹ
والے عمل کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کرتے ہوئے شرکائے کورس کو روحانی علاج پر مشتمل وظائف سمجھائے۔ ساتھ
ہی 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور ہفتہ وار
اجتماع کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔
(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
کرنل ریٹائرڈ علی احمد
اعوان کے بھائی کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حافظ آباد میں(کرنل ریٹائرڈ علی احمد اعوان کے بھائی، صدر ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد ملک وقاص
رضا اعوان اور ڈائریکٹر سنچورین اسکول میجر حسن کے چچا کے لئے) ایصالِ ثواب اجتماع کا
انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر تلاوتِ کلامِ
پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھاگیا نیز نگرانِ
ڈسٹرکٹ محمد وسیم عطاری نے مرحوم ملک فدا حسین کے لئے دعا کروائی۔
Dawateislami