آسٹریلیا کے سٹی میلبرن میں جامعۃ المدینہ کی نئی برانچ
کا افتتاح کردیا گیا
آسٹریلیا کے سٹی میلبرن میں جامعۃ المدینہ کی نئی برانچ
کا افتتاح کردیا گیا
آسٹریلیا
کی سرزمین سے خوشی کی خبر!
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئر کے تحت 13
فروری 2023ء کو آسٹریلیا (Australia) کے
سٹی میلبرن (Melbourne) میں جامعۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا
گیا۔
اسی
سلسلے میں آسٹریلیا (Australia) کے شہر میلبرن (Melbourne) میں
قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف
شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات و عاشقان رسول سمیت مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی
نے شرکت کی۔ سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز
تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور کلام بھی پڑھا گیا۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بتایا کہ آج عمل
کا دن ہے جبکہ اس کی جزا کل ملے گی۔ اولاد
کو علمِ دین سکھانے کی ترغیب دلاتے ہوئے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ والدین اولاد
کی تربیت نہیں کریں گے تو روز قیامت ان کی گرفت ہوگی۔دوران بیان نگران شوریٰ نے
درسِ نظامی ”عالم کورس“ کی اہمیت بھی بیان کی اور شرکائے اجتماع کو یہ ذہن دیا کہ اپنے بچوں کو درسِ نظامی کے لئے
جامعۃ المدینہ میں داخل کروائیں۔
آخر میں
صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ اس موقع پر نگران ریجن آسٹریلیا عبد الواحد
عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجو تھے۔