خیر خواہی اُمّت  کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے14،13،12 فروری 2023ء بروز اتوار ، پیر ، منگل صحرائے مدینہ (فیضانِ مدینہ ) کراچی میں روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے شعبہ روحانی علاج کورس کے معلم محمد زاہد عطاری  نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بتائیں۔

اس کے علاوہ شعبے کے دینی کام کرنے کے متعلق اپڈیٹس مدنی پھول سمجھائیں جبکہ آخر میں 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیااور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)