دعوتِ اسلامی  کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 07 فروری2023ء کوفیضانِ مدینہ G11 اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران شعبہ سید عمیر اسلم ہاشمی نے سابقہ شعبہ کے دینی کاموں کی جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو رمضان المبارک میں 1ماہ اور 10 دن کے اعتکاف کروانے، ہفتہ وار اجتماع ،ہفتہ وار مدنی مذاکرہ، مدرسۃ المدینہ بالغان، درس، سرپرست ملاقات ، رہائشی اشاروں کی زبان کورس ،خودکفالت اور دیگر دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری(پاکستان) نے 13 فروری2023ء کوپشاور کے علاقے گلبہار میں واقع ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن آفس کا دورہ کیا ۔

جہاں انہوں نے ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن خیبر پختونخوا نعیم خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ابرار خان سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات خیبرپختونخواکے اسپیشل ایجوکیشن اسکولز میں دعوت اسلامی کے تحت ٹیچرز ٹرینگ سیشن اور طلبہ کے لئے لرننگ سیشن رکھنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاجس پر انہوں نے تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

آخر میں ذمہ داران نے اتھارٹی پرسنز کو فروری 2023ء کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں دیا جبکہ اس ملاقات میں ڈویژن ذمہ دار مولانا ہدایت اللہ خان عطاری(پشاور) بھی ہمراہ تھے۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اوور سیز کے تحت نابینا افراد ذمہ دار محمد حنیف عطاری( پاکستان) ان دنوں بیرون ملک کینیا میں دینی کاموں کے سلسلے میں سفر پر ہے ۔

اس دوران انہوں نے یوگنڈا میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا دینی کام شروع کرنے کے لئے 13 فروری2023ء کو جامعۃ ُالمدینہ بوائز یوگنڈا کینیا کے طلبہ کرام میں ”اشاروں کی زبان کورس“ کروایا اور انہیں ابتدائی طور پر اذکار اور دیگر اسلامی معلومات پر مشتمل اشارے سکھائے۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اوور سیز کے تحت ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری (لاہور ) نے بنکاک تھائی لینڈ میں 13 فروری 2023ء کو بزنس کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے محمد بدر سے ملاقات کی۔

دوران ِ ملاقات محمد علی عطاری نے محمد بدر کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا نیز گونگے بہروں ، نابینا اور معذور افراد میں ہونے والے دینی کاموں کی تفصیل بتائی اور آخر میں انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے تھائی لینڈ کے شب معراج اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس ملاقات میں تھائی لینڈ کے نگران مولانا محمد نعیم عطاری بھی ہمراہ تھے۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت لاہور میں قائم ایک فیکٹری میں 13 فروری 2023ء کو نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں فیکٹری ورکرز نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق فیکٹری ورکرز کو دورانِ کورس نماز کے فرائض، شرائط اور واجبات سمیت وضو کرنے کا پریکٹیکل طریقہ بتایا گیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی گئی جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


12 فروری 2023ء کو  کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت حیدرآباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں کیرئیرکونسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

جامعۃ المدینہ بوائز سے فارغ التحصیل مدنی اسلامی بھائیوں سمیت دیگر شعبہ جات سے وابستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ جاب پلیسمنٹ کے ذمہ دار حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی اور کیر ئیر کونسلنگ ذمہ دار مولانا حافظ احمد سعید عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کی ایجوکیشنل کیرئیرکونسلنگ اور جابز کے متعلق رہنمائی کی نیز کیرئیر کونسلنگ کے متعلق طلبہ کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13 فروری 2023ء کو جامعۃُ المدینہ فیضانِ عطار واٹر سپلائی روڈ سرگودھا میں جامعات المدینہ ڈویژن سرگودھا کے ناظمین کرام کا مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار سید ناظم لطیف عطاری نے اسلامی بھائیوں سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے انہیں جامعات المدینہ کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدنی کورسز کے زیر اہتمام 13 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔ مدنی مشورے میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت ایک اور ذیلی شعبہ بنام ’’پروفیشنلز میں مدنی کورسز‘‘ کی اناؤسمنٹ کی گئی جس کے ذمہ دار محمدیاسرعادل عطاری مقرر ہوئے،اس کے ساتھ دعوت ِاسلامی کے 20 پروفیشنلز شعبہ جات میں مدنی کورسز کروانے اور نظام بنانے کے اہداف طے ہوئے۔

اس کے علاوہ ذمہ داران سے تقرر، مدنی کورسز کی پیشگی تاریخوں، کارکردگی شیڈول اور اہداف پر گفتگو ہوئی۔ آخر میں اچھی کارکردگی پر شرکا میں تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ حاضرین نے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

حاضرین میں نگران مجلس مدنی کورسز قاری محمد سعید عطاری، اراکین مجلس (مولانا محمد اعجاز عطاری مدنی، مولانا محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، حافظ قاری محمد ندیم عطاری اور محمد یاسر عطاری) صوبائی ذمہ داران اور ڈویژن ذمہ داران بھی تھے۔(رپورٹ: محمد عادل عطاری ملتان سٹی مدنی کورسز ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے حکیم   دعوتِ اسلامی کی جانب سے 10فروری 2023ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ سبزہ زار لاہور میں فری طبی کیمپ لگایا گیا جس میں جامعۃُ المدینہ ومدرسۃُ المدینہ بوائز کے طلبہ کرام سمیت دیگر مدنی عملے کے لئے فری چیک اپ کیا گیا اور انہیں فری ادویات کی سہولت دی گئیں۔ (رپورٹ: حکیم نعیم رانا عطاری ، شعبہ رابطہ برائے حکیم پنجاب ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


حالات جیسے بھی ہو لیکن عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی اپنے مقصد اور مخلص عزم کے ساتھ دنیا بھر میں تبلیغِ دین اور اسلام کی تعلیمات کو پھیلانے میں مصروفِ عمل ہے۔

اسی مقصد کی بدولت اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے دعوت اسلامی نے ملاوی (Malawi) کے سٹی مکواسہ (Makwasa) میں تین غیر مسلموں کو دامن اسلام سے وابستہ کردیا۔ یہ خوش آئند واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ 12 فروری 2023ء کو مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نیکی کی دعوت عام کرنے کی غرض سے مکواسہ پہنچے جہاں انہوں نے تین غیر مسلموں پر انفرادی کوشش کی اور انہیں اسلام کی دعوت دی۔ غیر مسلموں نے مبلغ دعوت اسلامی کی دعوت کو قبول کی اور کلمۂ طیبہ پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

مولانا عثمان عطاری نے انہیں سابقہ مذہب سے توبہ کروایا اور انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے اسلامی نام بھی رکھے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دورے ہیں۔

دوران دورہ 12 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ پشاور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔ مدنی مشورے میں ذمہ داران کو اجتماعِ معراج، اجتماعِ شبِ براءت، ماہ رمضان میں ایک ماہ اور آخرے عشرے کے اعتکاف کے اہداف دیئے گئے، اس کے علاوہ رجب، شعبان اور رمضان میں مدنی عطیات جمع کرنے کےحوالے سے گفتگو ہوئی۔


12 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت آسٹریلیا (Australia) کے سٹی میلبرن(Melbourne) میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران ریجن آسٹریلیا عبد الواحد عطاری، نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران ریجن آسٹریلیا نے دینی کاموں کی کارکردگی سے نگران شوریٰ کو آگاہ کیا جبکہ نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اللہ پاک کو راضی کرنے کے لئے اپنی عبادات کو بڑھانے کا ذہن دیا۔