حالات
جیسے بھی ہو لیکن عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی اپنے مقصد اور مخلص عزم
کے ساتھ دنیا بھر میں تبلیغِ دین اور اسلام کی تعلیمات کو پھیلانے میں مصروفِ عمل
ہے۔
اسی
مقصد کی بدولت اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے دعوت اسلامی نے ملاوی (Malawi)
کے
سٹی مکواسہ (Makwasa) میں
تین غیر مسلموں کو دامن اسلام سے وابستہ کردیا۔ یہ خوش آئند واقعہ کچھ اس طرح پیش
آیا کہ 12 فروری 2023ء کو مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نیکی کی
دعوت عام کرنے کی غرض سے مکواسہ پہنچے جہاں انہوں نے تین غیر مسلموں پر انفرادی
کوشش کی اور انہیں اسلام کی دعوت دی۔ غیر مسلموں نے مبلغ دعوت اسلامی کی دعوت کو
قبول کی اور کلمۂ طیبہ پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔
مولانا
عثمان عطاری نے انہیں سابقہ مذہب سے توبہ کروایا اور انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارک
باد پیش کرتے ہوئے ان کے اسلامی نام بھی رکھے۔