18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز شعبہ رابطہ
برائے وکلاء کراچی سٹی کے تحت دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں وکلا حضرات سمیت کورٹ اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
تفصیلات کے مطابق اس میٹ
اپ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدعلی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنی
اصلاح کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز وکلا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی
محمد علی عطاری نے کراچی بارایسوسی ایشن کے سابق عہدیدار کی والدہ کے لئے دعا
کروائی۔بعدازاں وکلا اور اسٹاف نے دعوتِ اسلامی کے مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ
کیا۔(رپورٹ:محمد
صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی مشاورت،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)