18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
11فروری
2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وُکلا کے ذمہ داران کا فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں شعبہ نگران اور صوبائی نگران سمیت ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے
والے 3 دن کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنے کاذہن دیا نیز پنجاب سے وُکلا
کا فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اجتماع منعقد
کرنے اور مزیددینی کاموں کو بڑھانے کے سلسلے میں اہداف دیئے ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)