پچھلے
دنوں ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھنے میں آئیں۔ہر
گزرتا لمحہ دُکھوں میں اضافہ کررہا ہے، انتقال کرجانے والوں کی تعداد میں دن بدن بڑھ
رہی ہے۔ لوگ ملبے میں دبے اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں، آنے والے زلزلے نے
انسانی زندگی میں آزمائش برپا کردی ہے جس کی وجہ سے ہر طرف حسرت و آس کی تصویریں
ہیں۔
مشکل
کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی کا فلاحی شعبہ FGRF بھی ترکیہ کے شہر ادنیٰ اور حطائی میں
امدادی کاموں کے اندر مصروف عمل ہے، اس کے علاوہ پاکستان سے رکن شوریٰ مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری بھی ترکیہ پہنچ کر دو دن تک امدادی کاموں میں حصہ لے رہیں تھے۔ حاجی عبد الحبیب عطاری نےدو دن تک ترکیہ کے شہر ادنیٰ اور حطائی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور
پریشان حال مسلمانوں میں مزید کس طرح
امدادی کام کرناہے؟ اور وہاں متاثرین کو
کن کن چیزوں کی حاجت ہے؟ اس حوالے سے جائزہ لیا۔رکن شوریٰ نے زلزلہ متاثرین سے
ملاقاتیں بھی کیں اور ان سے غمخواری اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان میں کھانے پینے
کی اشیاء، رضائیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی تقسیم کیں۔
اسی
طرح اللہ پاک کے فضل و کرم سے FGRF کی ٹیمیں شام میں بھی پہنچ چکی ہے اور
زلزلہ متاثرین میں امدادی کا موں کا آغاز کردیا گیا ہے۔