صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں 5 فروری 2023ء بروز اتوار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے المینار مرکز برائے نابینا کے ہاسٹل کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ٹیچرز و اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق اس دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسٹوڈنٹس کو نماز کے فرائض و شرائط سکھائے گئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر فیصل آبا دکے نابینا افراد ذمہ دار عابد علی عطاری اور فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعمان بدر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

4 فروری 2023ء بروز ہفتہ صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہو رمیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت نابینا افراد کے ڈویژن ذمہ دار عبد الوارث عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں گونگے، بہرے اور معذور اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز کے ڈویژن لاہور ذمہ دار مولانا نوید عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ارشادات کو اشاروں کی زبان میں بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کے مطابق تبلیغِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے SSP خضدار فہد خان کھوسہ سے ملاقات کی۔

اس دوران صوبہ بلوچستان کے کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ محمد وقار عطاری اور  قلات ڈویژن کے کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار عبد الشکور عطاری نے SSP کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے  ہونے والے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔بعدازاں نگرانِ قلات ڈویژن لیاقت عطاری نے ملک و قوم کی سلامتی، بلوچستان کے امن و امان، لسبیلہ بس حادثے اور پشاور حادثے میں شہید ہونے والے  عاشقانِ رسول کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DIG جیل خانہ جات ساؤتھ خضدار سیّد عبد الرزاق سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات صوبہ بلوچستان کے کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ محمد وقار عطاری اور قلات ڈویژن کے کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار عبد الشکور عطاری نے DIG کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے بالخصوص فیضان قراٰن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان کے تحت جیلوں میں ہونے والے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

آخر میں نگرانِ قلات ڈویژن لیاقت عطاری نے ملک و قوم کی سلامتی، بلوچستان کے امن و امان، لسبیلہ بس حادثے اور پشاور حادثے میں شہید ہونے والے  عاشقانِ رسول کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں کرنل افضال احمد بھون، ذوالفقار بھون اور سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن چوہدری زمان بھون کی والد ۂ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ حافظ آباد محمد وسیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے اجتماع میں شریک مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز کوٹ مٹھن پنجاب  کے علاقے نئی آبادی کی جامع مسجد مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 7 دن کا فیضانِ نماز کورس شروع کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

3 فروری 2023ء بروز جمعہ اس کورس کی آخری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی علمائے کرام، شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار، نگرانِ تحصیل مولانا ناظم عطاری مدنی اور علاقے کے سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

دورانِ نشست شعبہ مدنی کورسز کے معلم محمد کامران عطاری مدنی نے شرکا کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے جامعۃالمدینہ بوائز و امامت کورس میں داخلہ لینے اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں شرکا کے درمیان اسناد و تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اس پرفتن دور میں دینی کام کرتے ہوئے اپنی دینی و دنیاوی تعلیم کو جاری رکھنا اور اپنی اسکلز میں اضافہ کرنا  بڑی اہمیت کا حامل ہے نیز اپنے مسلمان بھائی کی خوشی میں شریک ہونا ہمارے بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین کا طریقۂ کار رہا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ بہاولپور سٹی ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری کی PHD مکمل ہونے پر نگرانِ بہاولپور ڈویژن قاری احمد رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

نگرانِ ڈویژن نے ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا اور اُن کے لئے دعائے خیر کروائی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران بہاولنگر حافظ ناصر عطاری، ڈسٹرکٹ نگران رحیم یار خان، حاجی اشفاق عطاری اور دیگر اہم ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ طلبۂ کی تعلیمی کامیابیوں، صلاحیتوں اور قابلیت پر تبادلۂ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سیکھنے کی مشکلات اور مسائل کی تشخیص کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔والدین اور اسکول مینجمنٹ توقعات، چیلنجوں (Challenges) اور اسکول کے تجربے کو بہتر بنانے کے طریقوں پر گفتگو کرتے ہیں۔ یہ میٹنگز والدین کو یہ سمجھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں کہ وہ اسکول سے باہر اپنے بچوں کے تعلیمی اور جذباتی مسائل کو کس طرح حل کر سکتے ہیں۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم، گزری کیمپس میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ نے قرأت، نعت، تقاریر، خاکے اور سائنسی پراجیکٹ پیش کئے۔

بعدازاں دارالمدینہ کے صوبائی ذمہ دار مدنی رضا عطاری نے کہا کہ 2011 میں دعوتِ اسلامی نے جو پودا لگایا، آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے۔اس وقت دارالمدینہ (پاکستان) کے98 کیمپسز میں 34 ہزار بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ بیرونِ ممالک میں دارالمدینہ کے 44کیمپسز میں 9 ہزار سے زائد طلبہ دینی ماحول میں معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔مزید اُن کا کہنا تھا کہ اس سال کراچی بورڈ میں دارالمدینہ کے 76 فیصد بچوں نے اے ون اور اے گریڈز میں کامیابی حاصل کی۔

ہیڈ آف ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ محمد مدنی خان نے اس میٹنگ میں والدین کو بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کئی مفید مشورے دیئے۔انہوں نے دورانِ گفتگو والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں میں اچھی خوبیاں پروان چڑھانے کے لئے خود کو مثالی نمونہ بن کر دکھائیں۔ بچے والدین کو سنتے نہیں بلکہ انہیں دیکھتے ہیں،ان کی ہر بات کی نقل کرتے ہیں،بچوں کی بہتر تربیت کے لئے انہیں ٹائم دیجیے۔والدین کی بھرپور توجہ بچوں کا مستقبل سنوار سکتی ہے۔

 آخر میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرُکن و نگرانِ شعبہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشنل سسٹم حاجی محمد اطہر عطاری نےوالدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ اپنے بچوں کو تین چیزیں سکھائیے۔۱پنے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے محبت، نبی کے اہل بیت سے محبت ، قرآن کریم کی محبت۔والدین غور کریں کہ ان کی وجہ سے سرکار صلی اللہ علیہ و سلم ، قرآن پاک اور اہل بیت کی محبت میں کتنا اضافہ ہورہا ہے، وہ اپنے بچوں میں یہ خوبیاں کتنی پروان چڑھارہے ہیں، رکنِ شوریٰ نے والدین کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ جس قدر نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی محبت ہمارے دل میں ہوگی، ہم قرآن کریم کی تلاوت کریں گے،اسی قدر یہ خوبیاں ہمارے بچوں میں پروان چڑھیں گی ۔رکنِ شوریٰ نے والدین کو مختلف دینی ایام کے مواقع پر گھروں میں دینی سرگرمیاں منانے کی بھی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں  سپنا سٹی سرگودھا روڈ فیصل آباد میں شیخ محمد ارشد کی والدہ کے انتقال پر اُن کے گھر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شیخ محمد ارشد اور مرحومہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں اللہ کی رضا پر راضی رہنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو صبر کی تلقین کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئےفاتحہ خوانی اور دعا  بھی کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں  نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل گروپ کے رہنما سابق ناظم حب چوکی جمیل احمد گچکی سے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دارمحمد وقار عطاری نے جمیل احمد گچکی کو ملک و بیرون میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنےکی دعوت پیش کی جس پر جمیل احمد گچکی نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر قلات ڈویژن نگران لیاقت علی عطاری ، حب ڈسٹرکٹ نگران حاجی گل فام عطاری سمیت صوبائی ذمہ دار بھی ساتھ تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


2 فروری 2023ء کو   شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ڈویژن ذمہ دار سید فرقان عطاری نے کورسز ذمہ دار محمد حمزہ عطاری کے ہمراہ واہگہ ٹاؤن بھسین گاؤں کمیونٹی اسٹینڈرڈ اسکول لاہور کے پرنسپل اور آنر سے ملاقات کی ۔

دورانِ گفتگو ذمہ دار اسلامی بھائی نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اتھارٹی پرسنز کو دنیا بھر میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی ،فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی نیز انہیں اپنے اسکول سمیت دیگر برانچز میں ہر ماہ 3 دن کے فرض علوم پر مشتمل کورسز رکھوانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے تعاسن کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مکتبۃ المدینہ العربیۃ دار تراث العلمي کے شعبہ عربی ڈیپارٹمنٹ کی کاوش اور دار الکتب العلمیہ بیروت کے تعاون سے  امیر ِاہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتھم العالیہ کی مایہ ناز تالیف نیکی کی دعوت عربی نام الدعوۃ الی الخیر دار الکتب العلمیۃ لبنان بیروت سے عربی زبان میں بھی پرنٹ ہوگئی ہے۔

دارالکتب العلمیہ مکتبہ کے تعاون سے یہ کتاب مختلف ممالک (کویت، شارجہ دوحۃ، جدۃ قاھرۃ، جزائر استنبول، ریاض اربیل طھران، مغرب ابوظہبی، عمان) کے مذکورہ معرض (BookFair ) میں بھی آپ کو دار الکتب العلمیہ مکتبہ کے اسٹال پر دستیاب ہوگی۔

الحمد للہ اس مکتبہ سے کتاب پرنٹ ہونے کے بعد یہ کتاب دنیا کے 82 ممالک میں دستیاب ہوتی ہے، ان کتابوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا تعارف عوامِ عرب کے ساتھ ساتھ خواصِ عرب میں بھی ہورہا ہے، یقیناً یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے جوکہ امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کے خلوص و استقامت کا نتیجہ ہے۔

اسی طرح مکتبۃ المدینہ العربیۃ دار تراث العلمي کے شعبہ درسی کتب (المدینۃ العلمیہ) کی کاوش اور دار الفجر سوریا کے تعاون سے ایک اور درسی کتاب زبدۃ الاتقان فی علوم القرآنتحقیق، تخریج، تصحیح اور تدقیق کے ساتھ دار الفجر (سوریا شام) سے پرنٹ ہوگئی ہے نیز یہ تمام کام استاذ الحدیث مولانا کامران احمد عطاری مدنی نے انجام دیا ہے۔

معلومات کے مطابق  یہ مولانا کامران احمد عطاری مدنی کی دوسری کتاب ہے جو کہ عالمِ عرب سے شائع ہوئی ہے۔ 2023ء میں  دار الفجر مکتبہ کے تعاون  سے یہ کتاب مختلف (کویت، شارجہ دوحۃ ،جدۃ  قاھرۃ ،جزائر استنبول، ریاض اربیل طھران، مغرب ابوظہبی، عمان) ممالک کے  مذکورہ معرض (BookFair ) میں بھی آپکو دار الفجر  کے اسٹال پر دستیاب ہوگی۔