نگران شوریٰ کا آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں مختلف
شخصیات و عاشقان رسول کے درمیان بیان
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 10 فروری 2023ء کو ایڈیلیڈ (Adelaide)
آسٹریلیا
(Australia)
کی
قدیم و تاریخی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان
رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت
کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کرتے ہوئے نگران
شوریٰ نے حضرت رابعہ بصریہ رضی اللہُ عنہا کی
عبادت کا ذکر کرتے ہوئے شرکا کو عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اسی دوران
نگران شوریٰ نے شرکا کو یہ ذہن دیا کہ
گناہوں سے بچتے ہوئے نیک اعمال بجا لائیں اور اللہ پاک کو راضی کرنے والے کام
کریں، نگران شوریٰ نے یہ بھی بتایا کہ نماز اور نیک اعمال کے سبب کئی مواقع پر آنے
والی مشکلات و پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں۔ اجتماع میں انگلش زبان میں نگران شوریٰ
کے بیان کا خلاصہ بھی پیش کیا گیا جبکہ اجتماع کا اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا
پر ہوا۔
اس
موقع نگران آسٹریلیا عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا
عطاری بھی موجود تھے۔