دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 فروری 2023ء کو آسٹریلیا (Australia) کے سٹی میلبرن (Melbourne)، اسپرنگ ویل (Springvale) میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کے لئے بھی پردے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نصیحت آمیز واقعہ بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک اور والدین کو اپنی اولادوں پر شفقت کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگران شوریٰ نے حاضرین کو 13 فروری 2023ءسے میلبرن میں قائم ہونے والے جامعۃ المدینہ کی خوشخبری سنائی اور جامعۃ المدینہ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں خود بھی اور اپنے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کو دینی تعلیمات سے آراستہ کرنے کا ذہن دیا۔حاجی عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں کو اپنی اور اپنی اولاد کی تربیت کے لئے ہر ماہ تین مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور رسالہ ”نیک اعمال“ کے مطابق زندگی گزارنے کی ذہن سازی کی۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پرنگران آسٹریلیا ریجن عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔