سرزمین انڈونیشیا پر پہلے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا
سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
انڈونیشیا
(Indonesia) کے
سٹی بندہ آچے (Banda
Aceh) میں 7 فروری 2023ء کو دعوت
اسلامی کے پہلے مدنی مرکز فیضان مدینہ کے قیام کے لئے سنگ ِبنیاد رکھ دیا گیا۔
فیضان مدینہ کا سنگِ بنیاد پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی اور مقامی ذمہ داران اور انڈونیشیا کے اسلامی
بھائیوں نے درود وسلام کی صداؤں میں اینٹیں رکھ کر کیا۔
اس
موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈونیشیا کے علمائے کرام اور مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے
کیا گیا اور عربی میں نعت شریف بھی پڑھی گئی۔ نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ
دنیا کا بدترین حصہ وہ ہے جہاں بازار ہوتے
ہیں اور بہترین جگہ وہ ہے جہاں مسجد ہوتی ہے، بحیثیت مسلمان ہماری خواہش ہونی
چاہیئے کہ ہمارا بچہ بچہ نمازی بن جائے۔
نگران
انڈونیشیا ریجن مولانا غلام یٰسین عطاری مدنی نے مقامی زبان میں نگران شوریٰ کے
بیان کا خلاصہ بتایا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔
اسی
طرح نگران شوریٰ نے ذمہ داران دعوت اسلامی اور مقامی عاشقان رسول کے ہمراہ بندہ
آچے (Banda
Aceh) کی تاریخی اور سب سے بڑی مسجد بیت
الرحمن میں بھی حاضری دی ۔