24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Fri, 10 Feb , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے تحت 7
فروری 2023ء بروز منگل شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ داران اور نگرانِ صوبہ کی اسلامی بہن نے
شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ”تحریک
میں نئے افراد کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے، سافٹ ویئر میں بروقت انٹری و
تصدیق کرنےاور شعبہ جات کے دینی کاموں کو
بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔بعدازاں ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔