نیکی  کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں 08 فروری 2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت معذور افراد ذمہ دار خالد محمود عطاری نے پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات خالد محمود عطاری نے ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبہ معذور افراد کا تعارف کروایا اور اس کے تحت ہونے والے دینی کاموں کو بیان کیاجس پر انہوں نےخدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)