فیضا نِ  مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مدرسۃُالمدینہ بوائز ، مدرسۃُالمدینہ گرلز اور شعبہ فیضان مدینہ کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ ، نگرانِ مجلس ، صوبائی ذمہ داران ، رینیویشن ذمہ دار اور نگرانِ پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بالمشافہ جبکہ دیگر ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی ۔

دورانِ مدنی مشوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبہ جات کی سابقہ کار کردگیوں کا جائزہ لیا نیز ای رسید،بروشر، رمضان عطیات کے بارے میں اپڈیٹ نکات بتائے اور مدارس میں سردی سے بچنے کے حوالے سے انتظامات کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مورخۂ 2 فروری 2023ء  کو دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ جہلم میں ڈسٹرکٹ جہلم کے تمام تحصیل نگرانوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں رکنِ شوری حاجی بغداد رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے تقرری مکمل کرنے، ہفتہ وار اجتماعات، اجتماعِ شب معراج و دیگر کئی اہم امور کے حوالے سے تحصیل نگرانوں کی تربیت فرمائی جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

٭بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے تحصیل جہلم کے تحصیل نگران و تحصیل ذمہ دار کے ساتھ علیحدہ علیحدہ مدنی مشورہ فرمایا اور ان کی تربیت فرمائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


ان دنوں   دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں افریقی ممالک کے دورے پر ہیں۔دورانِ سفر رکنِ شوریٰ نے ساؤ تھ افریقہ کے شہر پریٹوریا میں مفتی عبدُالنبی حمیدی صاحب اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ خلیفہ مفتی اعظم ہند مولانا احمد مقدم صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر ان کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی ا ور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت یکم فروری 2023ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 63 دن پر مشتمل مدنی تربیتی کورس کے اختتام پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار صابر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اخلاص کے ساتھ 12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

معلومات کے مطابق شرکائےکورس میں سے 06 اسلامی بھائیوں نے درسِ نظامی، 03 اسلامی بھائیوں نے مدرس کورس، 04 اسلامی بھائیوں نے قاعدہ و ناظرہ کورس اور 04 اسلامی بھائیوں نےا مامت کورس کرنے کی نیتیں کیں۔

بعدازاں 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کو مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


لوگوں کی مختلف کورسز کے ذریعے دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کےسلسلے میں بصیرپور شہر کا دورہ کیا۔

اس دوران شعبہ مدنی کورسز کے تحصیل ذمہ دار میاں جہانگیر احمد حنیف عطاری نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی جن میں سردار محمد افضل و ٹورئیس آف مکھنہ، ڈاکٹر محمود الحسن عطاری اور شہزاد عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول شامل تھے۔

دورانِ ملاقات تحصیل ذمہ دار نے انہیں 5 فروری 2023ء کو بصیرپور شہر کی چند بستیوں اور آبادیوں (بستی اسلام آباد، ڈی 8، نہال مہار، آبادیِ برہان والی، پانا مہار اور مکھنہ شریف) میں ہونے والے 7 دن کے رہائشی فیضانِ نماز کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ تحصیل ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مدنی کورسز کی خدمات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں ذمہ دار نے سردار محمد افضل و ٹورئیس آف مکھنہ کو محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ  فیضان آن لائن اکیڈمی کی جانب سے جاری 3 دن کےسنتوں بھرے اجتماع میں 30جنوری2023ء کو مسائل وقف پر تربیت کا سلسلہ ہوا۔

اس نشست میں دارالافتاء اہلِ سنت کے مفتی محمد سجاد عطاری مدنی نے’’مسائلِ وقف‘‘ کے موضوع پر خصوصی بیان کیا جس میں مفتی صاحب نے اجارہ وقت اور وقف کی اشیا کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کے حوالے سے مدرسین کواحتیاطیں بیان کیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


30جنوری2023ء کو فیضانِ مدینہ کراچی میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت  سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقدہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی پاکستان کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے (HDS) ہیلپ ڈیسک سپورٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی اور رکن شعبہ مولانا سید غلام الیاس عطاری مدنی نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی انہیں شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کےحوالے سے اہم نکات بھی بیان کئے ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


29جنوری2023ء کو فیضانِ مدینہ کراچی میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے پاکستان بھر کے مدنی عملے کا ٹریننگ  سیشن ہوا جس میں نگران مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مصروف رہنے کی ترغیب دلائی ۔

مزید ماہنامہ فیضانِ مدینہ کن کن مراحل سے ہوتا ہوا مکتبۃُ المدینہ پر پہنچتا ہے اس کا تعارف کروایا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام جامعۃ ُ المدینہ بوائز پتوکی میں یکم فروری 2023ء کو 3 دن پر مشتمل 12 دینی کام کورس مکمل ہواجس میں جامعۃُ المدینہ بوائز کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

جامعۃ ُ المدینہ کے اساتذہ کرام نے طلبۂ کرام میں 12دینی کام کرنے کے اہداف پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کا طریقہ سکھایا اوراس حوالے سے ان کی تربیت کی۔آخر میں امتحان کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مجلس حج و عمرہ کے زیر اہتمام 01فروری 2023ء بروز بدھ بعدنماز عشاء جامع مسجد امدادیہ بنگلہ بازار مارکیٹ اورنگی ٹاؤن کراچی میں عمرہ ٹریننگ سیشن  منعقد ہوا جس میں ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے آغاز کیاگیا۔بعدازاں ڈسٹرکٹ ویسٹ ذمہ دار شعبہ حج و عمرہ مولانا توصیف عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو عمرے کی بنیادی معلومات فراہم کرتے ہوئے مختلف امور پر تربیت کی۔آخر میں صلوۃ و سلام ودعا کا سلسلہ بھی ہوا۔

واضح رہے کہ! اب سے جامع مسجد امدادیہ بنگلہ بازار مارکیٹ اورنگی ٹاؤن کراچی میں ماہانہ عمرہ تربیتی حلقہ منعقد کیا جائے گا جس کی پیشگی اطلاع میسج یا پوسٹ کے ذریعے دے دی جائے گی۔(رپورٹ:محمد زید عطاری مدنی، ٹاؤن ذمہ دار شعبہ حج و عمرہ ،اورنگی ٹاؤن)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء  دعوتِ اسلامی کی جانب سے سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور تحصیل شکرگڑھ کے ذمہ دار جواد عطاری مدنی نے مولانا بلال رضا قادری صاحب( امام وخطیب جامع مسجد نقشبندیہ شکرگڑھ ڈسٹرکٹ نارووال) سے ملاقات کی ۔

معلومات کے مطابق محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا بلال رضا قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک و پاکستان میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی دینی کاوشوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفتاًپیش کیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


یکم فروری 2023ء بروزن بدھ کوجامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ بلھےشاہ بیرون بستی ولایتاں فقیر والا روڈ قصور میں ہونے والے 12 دینی کام کورس کی آخری نشست کا انعقاد کیا گیا۔

دورانِ نشست ناظمِ جامعۃالمدینہ بوائز مولانا آصف عطاری مدنی نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں کورس میں شریک طلبۂ کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)