دعوتِ اسلامی کے شعبہ  ائمہ مساجد پاکستان کے تحت موچھ ضلع میانوالی،پنجاب میں ”احکام مسجد کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسجد انتظامیہ کے افراد،مقامی ذمہ داران اورائمہ مساجد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکائے کورس کی مسجد کے آداب و احکام کے موضوعات پر تربیت کی نیز انہیں وقف اور چندہ کی رقم سے متعلق ضروری شرعی مسائل سمجھائے۔

اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو امامت کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے امامت کرنے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ : محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکن شوری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)