
پنجاب پاکستان میں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں ایک میٹنگ ہوئی جس
میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن اور صوبۂ پنجاب کی نگران اسلامی بہن
جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا نیز
ادارتی شعبہ جات میں تنظیمی ذمہ داران کے شیڈول بنانے اور جامعۃالمدینہ گرلز میں
ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات کے بارے میں کلام کیا گیا۔
بعدازاں میٹنگ میں شریک
اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اپنی اپنی رائے
پیش کی۔
دارالسنہ لاہور میں مختلف کورسز کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ

27 جنوری 2023ء
کو لاہور کے دارالسنہ میں مختلف کورسز کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد
ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ”دوسروں
کو نمازی بنانے کے متعلق انفرادی کوشش“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
شرکائےکورس کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں شرکا نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بیرونِ ملک میں دعوت
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ داران کی
تربیت کے لئے کینیا اور یوگنڈا کی ملک نگرانِ
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ سینٹرل
افریقہ ریجن کی نگران اسلامی بہن نے افریقہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے
والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بھرپور انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ڈویژن ساہیوال تا یوسی
نگران اور تمام شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

پائن ویلی ہاؤس نمبر 141
میاں غلام فرید پاکپتن میں دعوتِ اسلامی کی ڈویژن ساہیوال تا یوسی نگران اور تمام
شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق
مختلف امور پر گفتگو کی اور دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں
رہنمائی کی۔
دورانِ گفتگو نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع، مدرسۃالمدینہ بالغات، گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور سالانہ ڈونیشن بڑھانے کے
حوالے سے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔مدنی
مشورے کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات
بھی کی۔
ڈسٹرکٹ پاکپتن کے یوسی 37
میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پاکپتن
کے یوسی 37 میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےبھی
شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ
قراٰن سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور صلی اللہ
علیہ و سلم
کی بارگاہ میں نذرانہ ٔ عقیدت پیش کیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔آخر میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے دعا کروائی اور شرکا سے
ملاقات بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں مختلف شعبہ جات (جن
میں ادارتی شعبہ ذمہ داران، شعبہ جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ گرلز، شعبہ
دارالمدینہ اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی ذمہ داران شامل تھیں) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے معلمات
اور طالبات کو تنظیمی ذمہ داریوں پر لانے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے مدنی مذاکرے کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش
کرنے پر کلام کیا۔
جامع
مسجد کنزالایمان ڈالمیا کراچی میں پیپلز پارٹی کے ایلیکٹڈ چیئرمین سکندر بلوچ کا
دورہ

بروز
اتوار بتاریخ 29جنوری 2023 ء بعد نمازِ عصر گلشن اقبال ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر
07 کے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایلیکٹڈ چیئرمین سکندر بلوچ اور وائس چیئرمین محمد اسلم بلوچ نے اپنی ٹیم کے ساتھ جامع مسجد
کنزالایمان ڈالمیا کراچی کا دورہ کیا جہاں رکنِ شوریٰ حاجی اطہر علی عطاری سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عالمی سطح
پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی ، فلاحی اور تعلیمی خدمات
کے حوالے سے معلومات دیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خدمات ِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی
کااظہار کیا۔ (رپورٹ:
محمد ذکی عطاری ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں اسلامک ریسرچ سینٹر فیصل آبادکے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیہ) کا مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد برانچ سے شعبہ نگران و دیگر ذمہ دار ان نے شرکت کی۔
اس
مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ شعبہ کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید ترقی کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے۔
اس کے
علاوہ خصوصی طور پر ہفتہ وار اجتماع کے بیانات کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(
کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)

28
جنوری 2023ء بروز ہفتہ فیضانِ مدینہ حاصل پور میں جامعۃ المدينہ بوائز کے تحت سرپرست اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں ائمہ ، خطبا، علما کے ساتھ ساتھ طلبا اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔
سرپرست اجتماع میں طلبہ ٔ کرام نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔ بعدازاں پوزیشن
ہولڈر طلبا کو تحصیل مشاورت نگران نے تحائف پیش کئے۔ نوٹ !اس موقع پر ایک شخصیت نے دعوتِ اسلامی
کو دو کنال جگہ دینی کاموں کے لئے پیش
کی۔
(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpg)
دارُالسلام
ٹوبہ میں 28 جنوری 2023ء کومکتبۃ ُالمدینہ کی آفیشل برانچ کا عرس خواجہ غریب نواز رحمۃُ
اللہ علیہ
کے موقع پر عظیم ُالشان افتتاح کا سلسلہ ہوا ۔
اس
موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد ڈویژن
کے نگران حاجی سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مکتبۃ ُالمدینہ کا افتتاح کیا
نیز مکتبۃ ُالمدینہ کی کامیابی کے لئے دعا ئےخیر کروائی۔
اس پُر
مسرت موقع پر علمائے کرام،تاجران ،اہلِ سنت
مدارس کے طلبۂ کرام اور دیگر مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مکتبۃُ المدینہ کے افتتاح
کےموقع پر اسلامی بھائیوں نے لائیو مدنی
مذاکرے میں بھی شرکت کی ۔ (رپورٹ
: دعوت اسلامی ضلع دارلسلام ٹوبہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام25 جنوری 2023ء کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں قائم مسجد میں سحری اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل سمیت
30 اسٹوڈنٹس کی شرکت ہوئی۔
سحری اجتماعِ میں طلبہ نے نمازِ تہجد باجماعت ادا کی۔ بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے’’نفل
روزوں کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بھائیوں کو نفل
روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ
ازیں شرکائے اجتماع نے سحری کی جبکہ اذانِ
فجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے علاقے میں فجر کی نماز کے لئے اہلِ محلہ کو جگایا
اور بعد نمازِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی
نے قرآنِ پاک کی چند آیتوں کی تفسیر پڑھ کر سنائی نیز اشراق و چاشت پر اس اجتماعِ
پاک کا اختتام ہوا ۔(رپورٹ : ڈسٹرکٹ نگران قاری مزمل عطاری، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

مسلمانوں
کے ایمان ، عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے ڈسٹرکٹ ننکانہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل شاہ کوٹ کے نگران غلام سرور
عطاری ، سب تحصیل نگران اور یوسی نگران نے
شرکت کی۔
شعبہ
مدنی کورسز لاہور ڈویژن ذمہ دار سید فرقان الحق عطاری اور ڈسٹرکٹ ننکانہ کے نگران محمد شکیل عطاری نے
مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 63دن کا مدنی تربیتی کورس شروع کرنے کا ہدف دیا۔
اس کے
علاوہ ماہ فروری2023 ء میں تحصیل شاہ کوٹ کے
مختلف مقامات پر فیضانِ نماز کورس کے اہداف یوسی نگران و ذمہ داران کو تقسیم کئے ۔
مزید مارکیٹ، اسکول ، کالجز ، اکیڈمیز اور مختلف فیکٹریوں میں جزوقتی فرض علوم
کورسز کروانے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ساتھ سو فیصد تقرری مکمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کے نیک عزائم کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: ارسلان صفدر عطاری شعبہ مدنی
کورسز ڈسٹرکٹ ننکانہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)