پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام صوبۂ سندھ کے نوابشاہ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ نگران، نوابشاہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حبِ جاہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی نیز سال 2023ء میں سالانہ ڈونیشن کے اہداف کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ڈونیشن بڑھانے اور سافٹ ویئر میں دینی کاموں کا ڈیٹا انٹری کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے سابقہ اہداف کا جائزہ لیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

5 فروری 2023ء بروز اتوارWelcome Ramazan the night journeyاور ”رمضان کیسے گزاریں“ کورسز کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح پر شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے ریجن میں زیادہ سےزیادہ کورسز کروانے، ملک و بیرونِ ملک اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لینے، فیضانِ صحابیات اور دارالسنہ میں کورسز کروانے کا نظام بنانے پر مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا کہنا تھا کہ ہندی، بنگلہ، رومن اور انگلش زبان میں مذکورہ کورسز کروائے جائیں گے۔ 


اشاعتِ دین کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران سمیت اسٹیٹ نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبے کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل کی سالانہ اور ماہنامہ بکنگ کے حوالے سے چند اہم امور پر کلام کیا نیز اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف بھی دیئے گئے۔

علاوہ ازیں سنتوں بھرے اجتماعات اور مختلف ایونٹس میں مکتبۃالمدینہ کا بستہ لگانے کے حوالے سے پیکجز بناکر تقسیم کرنے پر کلام کیا گیا جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


پچھلے دنوں بیرونِ ملک نیوزی لینڈ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مقامی تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق نگرانِ نیوزی لینڈ اسلامی بہن نےمختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ڈونیشن کے متعلق تبادلۂ خیال کیا نیز آئندہ کے اہداف پر مشاورت کی۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

پچھلے دنوں شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان و عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو پیشگی شیڈول تیار کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ٹیچرز و اسٹوڈنٹس سے رابطہ کرنے اور پابندی کے ساتھ کارکردگی دینے کے بارے میں اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔


اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے P.I.B کالونی کراچی میں اسلامی بہنوں کی رہائش گاہ پر جاکر انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


تبلیغِ دین و اشاعتِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں تمام اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت  اور مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور غسلِ میت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ جات کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کی نیز نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دسمبر 2022ء کی کارکردگی کا جنوری 2023ء کی کارکردگی سے تقابل کیا جس میں نمایاں کارکردگی شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ روحانی علاج للبنات اور شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کی رہی۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سالانہ کارکردگی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے 2024ء تک کے اہداف دیئے۔


پچھلے دنوں ایڈیشنل سیکریٹری ہوم داخلہ شجاعت علی کھوسہ کی بھابھی اور سینئر میڈیکل آفسر ڈاکٹر عبد القادر کھوسہ کی اہلیہ کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن سے تعزیت کی۔

دورانِ تعزیت ذمہ داران نے شخصیات کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر PIA کے آفیسر علی گوہر سے بھی ملاقات ہوئی نیز ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


6 فروری 2023ء بروز پیر پاکستان کے شہر بہاولپور میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایڈیشنل کمشنر فیصل عطا خان، ADCG محمد طیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر فاروق قمر، ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اسی طرح ذمہ داران نے بہاولپور میں ہی پرسنل اسسٹنٹ کمشنر، پرسنل اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایس پی آفس میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں شعبہ ایف جی آر ایف کی فلاحی خدمات سمیت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 فروری 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ و سلم پر عمل کرتے ہوئے بزنس ٹائیکون، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک حبیب کھوکھر سے عیادت کی۔

اس دوران ذمہ داران میں موجود فدا علی عطاری اور نگرانِ تحصیل قاری محمد وسیم عطاری نے انہیں اللہ کی رضا پر راضی رہنے کا ذہن دیا جبکہ بھلائی و خیرخواہی کے کاموں اور دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

آخر میں ذمہ داران نے ملک حبیب کھوکھر کو دعوتِ اسلامی کے مختلف کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سبی قبائلی رہنما سردار عبدالستار خان خجک کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے مرحوم کے صاحبزادگان سے ملاقات   کی۔

دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے صاحبزادگان کو اپنے والد صاحب کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کااظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر حکیم رفیق چشتی صاحب سمیت دیگر مقامی اطبا نے جامعۃُ المدینہ اور مدرسۃ ُالمدینہ کے اساتذہ اور طلبۂ کرام کا فری چیک اپ کیا اورانہیں ادویات دی ۔ (رپورٹ : حکیم محمد حسان عطاری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہربل ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)