21 رجب المرجب, 1446 ہجری
5 فروری 2023ء
بروز اتوار”Welcome Ramazan the night journey“ اور ”رمضان کیسے
گزاریں“ کورسز کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اور عالمی سطح پر شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ داران کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے ریجن میں زیادہ سےزیادہ کورسز کروانے، ملک و
بیرونِ ملک اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لینے، فیضانِ صحابیات اور دارالسنہ میں
کورسز کروانے کا نظام بنانے پر مدنی پھول دیئے۔
نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن کا کہنا تھا کہ ہندی، بنگلہ، رومن اور انگلش زبان میں مذکورہ
کورسز کروائے جائیں گے۔