25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام صوبۂ سندھ کے
نوابشاہ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ نگران، نوابشاہ
ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حبِ جاہ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی نیز
سال 2023ء میں سالانہ ڈونیشن کے اہداف کا
جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ڈونیشن بڑھانے
اور سافٹ ویئر میں دینی کاموں کا ڈیٹا انٹری کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن
سازی کی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے سابقہ اہداف کا جائزہ لیا جبکہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔