شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں 5 فروری 2023ء کو صوبائی آفس پنجاب کشمیر بمبر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ دار محمد نعیم عطاری کو صوبائی ذمہ دار محمد رضا عطاری نے آفس میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعدازاں محمد نعیم عطاری نے صوبائی ذمہ دار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اپڈیٹ مدنی پھول فراہم کئے اور نئے مقامات پر اوراقِ مقدسہ کے ڈرم نصب کرنے کے اہداف دیئے۔(رپورٹ : محمد فیاض عطاری ٹاؤن ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  5 فروری 2023ء کو پاک سوئس ٹریننگ سیشن کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم اے کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے مرکز مجلسِ شوریٰ کے رکنِ حاجی اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں طلبہ کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں اپنی بے مثال خدمات پیش کر تے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ جہاں اس مدنی ماحول کی برکت سے کئی غیر مسلم اپنا مذہب چھوڑ کر دامنِ اسلام سے وابستہ ہو رہے ہیں اسی طرح کئی غیر مسلموں کی عبادت گاہیں خرید کر اسے مسجد و مدرسہ میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی جانب سے نیو پورٹ ویلز یو کے (Newport, Wales UK) میں 145 سال پرانا غیر مسلموں کی عبادت گاہ کو خریدا گیا جسے مسجد ، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں بہت جلد تبدیل کیا جائے گا۔

اس موقع پر یو کے کے ذمہ داران سمیت مقامی باشندے بھی موجود تھے اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


   کراچی کے علاقے نیشنل اسٹیڈیم آرمی آفسز ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع جیول پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر شبیر ہارون عطاری کے گھر پر سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری ، اراکین شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری ، حاجی محمد امین عطاری ، حاجی محمد علی عطاری ، دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران سمیت تاجر برادری و دیگر احباب شریک ہوئے۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے ہوا ۔ سنتوں بھرے اجتماع سے نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے شرکا کے درمیان ”اپنے اعمال کو درست کرنے اور نماز کی پابندی کرنے “کا ذہن دیا ۔نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ نیک اعمال کی برکت سے اللہ پاک اپنے بندوں کی مصیبت کو ٹال دیتا ہے ۔ مزید صدقے کے فضائل کے حوالے سے کہا کہ صدقہ ایک ایسی چیز ہے جسے کوئی بَلا پھلانگ نہی سکتی ۔

اسکے علاوہ اجتماع کے شرکا نے اس اجتماع پاک کے حوالے سے مدنی چینل پر تأثرات دیتے ہوئے کہا: آج کی محفل سے بہت کچھ سننے کو ملا ۔ ان شاء اللہ الکریم اپنے اعمال کی دُرُسْتی ، نماز کی پابندی اپنی زندگی میں لازم کرینگے ۔

اجتماع کے اختتام پر شرکاء کے درمیان دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے متعلق ڈاکیو منٹری دکھائی گئی اور صلوۃ و سلام و دعا سے اجتماع کا اختتام کیا گیا ۔


نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں 4 فروری2023ء کو اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاڑکانہ، سندھ میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول بنام (Visually impaired Hearing Impaired) کا ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دورہ کیا ۔

اسپیشل ایجوکیشن ذمہ د ار احمد اویس عطاری نے اسکول پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور اسکول میں وقتاً فوقتاً بچوں کے لئے فرض علوم پر مشتمل سیشن کےانعقاد کے حوالے سے گفتگو کی جس پر انہوں نے تعاون کرنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔

آخر میں ذمہ داران نے اساتذہ کو مکتبۃُ المدینہ کے شائع کردہ کُتب و رسائل تحفے میں دیں۔ اس وزٹ میں لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار مصری خان عطاری بھی ہمراہ تھے ۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد  عقیل عطاری مدنی نے پنجاب کے شہر بھکر میں دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا ۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دوران وزٹ مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور بھکر میں دعوت اسلامی کے زیر انتظام تعمیراتی پراجیکٹس کا جائزہ لیا ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


دعوتِ اسلامی کے تحت 4 فروری2023ء کو لاڑکانہ، سندھ میں اسپیشل ایجوکیشن کے   ذمہ د ار احمد اویس عطاری نے اسپیشل ایجوکیشن اسکول RCMHC (Rehabilitation Center for Multiple Handicapped Children)کا دورہ کیا اور وہاں پڑھانے والے اساتذہ سے میٹنگ کی۔

دورانِ میٹنگ احمد اویس عطاری نے اسکول اتھارٹی سے بچوں کی باقاعدہ لرننگ میں فرض علوم شامل کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جس پر اساتذہ نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں طلبہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں اُنہیں نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی نیز نماز کے فرائض یاد کرائے گئےاور بچوں کو استاد کی عزت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی بھی کی گئی۔

اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار مصری خان عطاری نے کی۔ وقتِ رخصت ذمہ داران نے اساتذہ کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کُتب تحفتاً پیش کیں ۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں حافظ آباد میں قائم مختلف اداروں کا وزٹ کیا۔

معلومات کے مطابق اس دوران نگرانِ شعبہ حاجی الطاف عطاری، صوبائی ذمہ دار محمد آصف عطاری اور ڈویژن ذمہ دار حکیم دانش عطاری نے پولیس لائن حافظ آباد، سی آئی اے اسٹاف آفس، ڈی ایس پی صدر آفس، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 1122 آفس میں دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری  میں لگائے گئے پودوں کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں ذمہ داران نے آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے مختلف نکات پر گفتگو کی۔(رپورٹ:محمد ذکی عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ایسٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

5 فروری 2023ء بروز اتوار رضوان سوسائٹی یوسی 03 سفورہ ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد مدینہ میں متحدہ قومی مؤمنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصور صاحب کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری سے دورانِ مدنی قافلہ ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے زاہد منصور صاحب سےدعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے سے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی سٹی کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد ذکی عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ایسٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5 فروری 2023ء بروز اتوار عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پٹھان اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں  مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملک و بیرونِ ملک میں تبلیغِ دین و اشاعتِ دین کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 6 فروری 2023ء بروز پیر بعد نمازِ فجرعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  مدنی قافلہ کورس کرنے والے شرکا کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکائے کورس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


13 رجب المرجب 1444ھ بمطابق 4 فروری 2023ء بروز ہفتے کی شب عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرہ منعقد ہوا جس میں شہرِ کراچی کے مختلف علاقوں سے عاشقانِ رسول نےفیضانِ مدینہ کراچی آکر جبکہ دیگر شہروں اور ملکوں سے کثیر اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

اس مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول کی جانب سے مختلف موضوعات پر سوالات کئے گئے جس کے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔

ان سوال و جواب میں سے بعض درج ذیل ہیں:

سوال:اولیائے کرا م رحمہم اللہ علیہم کے مزارات پر حاضری دینے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب:قدموں کی طرف سے حاضرہوں ،پُشت قبلے کی جانب اورچہرہ ولی اللہ کے مزارکی جانب ہو،پھرسلام عرض کریں، ہاتھ اٹھا کر کچھ کلام مثلاً فاتحہ پڑھ کر انہیں ایصالِ ثواب کریں اور اللہ پاک سے دعا کریں۔

سوال:گناہوں سے کیسےبچا جائے؟

جواب:گناہوں سے بچنے کے لئے سب سے پہلے تمام گناہوں سے توبہ کریں،گناہوں کے عذابات اورگناہوں سے بچنے کے فضائل کا مطالعہ کیجئے۔

سوال:نظرِبداوردیگربیماریوں سے بچنے کا کوئی وظیفہ ارشاد فرمادیجئے؟

جواب:سورۂ فاتحہ 41 بارپڑھ کر کسی بھی مریض کو یا خودمریض ہوں تو اپنے اوپردم کرلیں ،پانی پر دم کرکے بھی پیتےرہیں، اِنْ شآءَ اللہُ الکریم فائدہ ہوگا۔

سوال:اہلِ سنت وجماعت کہاجائے یا اہلسنت والجماعت؟

جواب:اہلِ سنت وجماعت کہاجائے، ہمارے علما اسی طرح کہتے ہیں۔

سوال:غوثِ پاک حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو گیارہویں والا پیرکیوں کہتے ہیں؟

جواب:آپ کاوصال 11 ربیع الاخرکو ہوا،اس وجہ سے گیارہویں والا پیر مشہورہوگئے اورانہیں اس طرح کہنے میں حرج بھی نہیں۔

سوال :سفروحضرمیں نمازقضا نہ ہو،اس کے لئے کیا کریں؟

جواب :نمازپڑھنے کاجذبہ مل جائے اوربندہ نمازپڑھنے کے معاملے میں سنجیدہ (Serious) ہو جائے تو نمازقضا نہیں ہوگی۔ اِنْ شاۤءَ اللہُ الکریم۔

سوال:فیضانِ قرآن ڈیجیٹل پین (Faizan e Quran Digital Pen) لینے اور تقسیم کرنے والوں کوامیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیادُعادی؟

جواب:یااللہ پاک !جو فیضانِ قرآن ڈیجیٹل پین اپنے گھرمیں بسائے، اسے خریدے اورتحفے میں دے، علمائے کرام کو پیش کرے، ائمہ کرام کو دے، اپنے دوستوں اوررشتہ داروں کو پیش کرے، اپنے سسرال کودے، شادیوں میں جوتحفے دئیے جاتے ہیں اس کی جگہ یہ تحفہ دے، یااللہ پاک !جوجس طرح بھی اسے آگے بڑھائے،اس کوفیضانِ قرآن سے مالامال کر۔اس کی، اس کے ماں باپ اورآل اولادکی بے حساب مغفرت کردے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

سوال:سردی کی وجہ سے ہفتہ واراجتماع میں شرکت میں سُستی ہوتو کیا کریں؟

جواب:افضل ترین عمل وہ ہے جس میں زحمت زیادہ ہو، جو عمل دنیا میں جتنا مشکل ہوگا، میزانِ عمل میں اتناہی وزن دارہوگا، ان فضائل پرنظر رکھیں، سخت سردی اورسخت گرمی میں ہفتہ واراجتماع میں حاضر ہوتے رہیں اور ہفتہ واراجتماع میں ہی رات گزاریں۔

سوال:رمضان شریف آنے سے پہلےرمضان کی تیاری کیسے کریں؟

جواب:جتنا ممکن ہونفل روزے رکھیں اوریہ نیت کریں کہ ماہِ رمضان کے سارے روزے رکھوں گا۔ اِنْ شاۤءَ اللہُ الکریم

سوال:کیا اسلامی بہنیں بھی مفتیہ بن سکتی ہیں؟

جواب:جی ہاں! مفتیہ بن سکتی ہیں، اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بہترین مفتیہ تھیں، کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مفتیہ کورس شروع ہوگیا ہے۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”افضل ترین اعمال“ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی؟

جواب:یارَبَّ المصطفٰے!جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”افضل ترین اعمال“ پڑھ یا سُن لے اُس کو پانچوں نمازیں باجماعت پہلی صف میں ادا کرنے کی توفیق دے اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم