دعوتِ
اسلامی کے تحت 4 فروری2023ء کو لاڑکانہ، سندھ میں اسپیشل ایجوکیشن کے ذمہ د ار احمد اویس عطاری نے اسپیشل ایجوکیشن
اسکول RCMHC (Rehabilitation Center
for Multiple Handicapped Children)کا دورہ کیا اور وہاں پڑھانے والے اساتذہ سے میٹنگ کی۔
دورانِ میٹنگ احمد اویس عطاری نے اسکول اتھارٹی سے بچوں کی باقاعدہ لرننگ میں فرض
علوم شامل کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال
کیا جس پر اساتذہ نے بھر پور تعاون
کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں طلبہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس
میں اُنہیں نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی نیز نماز کے فرائض یاد کرائے گئےاور بچوں کو استاد کی عزت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی بھی کی گئی۔
اس بیان
کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار مصری خان عطاری نے کی۔ وقتِ رخصت ذمہ داران نے اساتذہ کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کُتب تحفتاً
پیش کیں ۔ (رپورٹ
: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)