5 فروری2023ء کو اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ سید عمیر ہاشمی عطاری نے پنجاب میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے دینی کاموں کی ڈویژن وائز کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے اسلامی بھائیوں کو تربیتی نکات بتائے اور نئے اہداف بھی دئیے جس پر ڈویژن ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس مدنی مشورے میں پنجاب صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری اور معذور افراد پاکستان ذمہ دار خالد محمود عطاری بھی شریک تھے۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)