پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان (دعوتِ اسلامی ) کے تحت فیصل آبا د کے علاقے اقبال ٹاؤن جامع مسجد ابرار مدینہ میں مدسۃ المدینہ بالغان کا آغاز کیا گیا جس میں ٹاؤن نگران ، سب ٹاؤن نگران ا ور دیگر ذمہ داران و اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

ذمہ دارا سلامی بھائی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی بالخصوص مدرسۃ المدینہ بالغان کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں پابندی کیساتھ شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: مدرسۃ المدینہ بالغان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )


24 جنوری 2023ء بروز منگل خانیوال میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملاقات کی۔

اس دوران شعبے کے ملتان ڈویژن ذمہ دار فدا علی عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبد الرحمٰن نے خانیوال تعیناتی پر ڈپٹی کمشنر کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں شعبہ FGRF سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈویژن ذمہ دار نے ڈپٹی کمشنر کو دعوتِ اسلامی کی مایہ ناز بین الاقوامی شہرت یافتہ کتاب ”آخری نبی کی پیاری سیرت“ تحفے میں دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

بعدازاں ذمہ داران نے PA to Dc رانا عبد الجبار، ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک پولیس اشرف خان اور Pro to Dpo محمد حسن سمیت دیگر سے بھی ملاقات کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح پر علمِ دین کا فیضان عام کرنے اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے جذبے کے تحت اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع ویسٹ مڈلینڈز یو کے ریجن  کے ذمہ داران، مبلغین، قاری صاحبان اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ مڈلینڈز یوکے سیّد عمار عطاری، نگرانِ برمنگھم یوکے مولانا طارق عطاری مدنی اور نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتما ع میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں مشاورت کی۔

ذمہ داران نے دورانِ میٹنگ سنتوں بھرے اجتماع میں تلاوتِ قراٰن، نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم، دعا صلوٰۃ و سلام سمیت دیگر شیڈول پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں کو ویسٹ مڈلینڈز یوکے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعاون کرنے اور شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول سے ملاقات کرنے کا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ:سمیر عطاری شعبہ مدنی چینل یوکے، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  کی جانب سے 25 جنوری2023 ءبروز بدھ میرپورکشمیر میں ذیلی شعبہ معذور افراد پاکستان کے ذمہ د ار خالد محمود عطاری نےزوبیا اسپیشل پرسنزسینٹر کا دورہ کیا اور پرنسپل و اساتذہ سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات خالدمحمود عطاری نے پرنسپل و اساتذہ کو دعوتِ اسلامی کی معذور افراد کےلئےکی جانے والی دینی کاوشوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ مزید آئندہ کے اہداف کے بارے میں بتایا جس پر پرنسپل صاحب نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔

٭دوسری جانب میرپور کشمیر میں اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل ڈاکٹر امجد انصاری سے معذور افراد پاکستان ذمہ د ار خالد محمود عطاری نے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی جانب سے معذور افراد میں کئے جانے والےدینی کاموں کے بارے میں معلومات دی۔(رپورٹ : محمد عمیر ہاشمی عطاری،ایچ او ڈی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


نیکی کی  دعوت دینے کے سلسلے میں 26جنوری 2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی شعبہ معذور افراد پاکستان سطح کے ذمہ د ار خالد محمود عطاری نے اسلام آباد کی نیشنل لائبریری کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔

ا س دوران خالد محمود عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ میں موجود لائبریرین سے ملاقات کی، ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا نیز دعوت ِاسلامی بریل رسمُ الخط میں شائع شدہ بکس اور باتصویر سائن لینگویج بکس کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعدازاں نیشنل لائبریری میں دعوتِ اسلامی کی شائع شدہ بریل اور باتصویرسائن لینگویج بکس رکھوانے (Display) کے لئے چیف لائبریرین کے ساتھ میٹنگ ہوئی ۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں7 دن کے رہائشی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد ہواجس میں کورس کے شرکا سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے’’ نماز کے فضائل اور اس کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا جبکہ کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ (رپورٹ : قاری عباس علی عطاری ،تحصیل ذمہ دار مدنی کورسیز، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


بارہ دینی کاموں کے سلسلے  میں 26 جنوری 2023ء کوشالیمار ٹاؤن لاہور کی اقصیٰ مسجد شیرانوالہ گیٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شالیمار ٹاؤن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکنِ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں رمضان ڈونیشن، 1 ماہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے اعتکاف، مدنی قافلوں میں سفرنیز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 1 ماہ کے اعتکاف کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں بورڈسلے گرین وارڈ برمنگھم (Bordesley Green Ward Birmingham) کے کونسلر رقیب عزیز نے اسٹچفورڈ برمنگھم میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کونسلر کو بذریعہ پریزنٹیشن دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کونسلر رقیب عزیز سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور جاری نائٹرس آکسائیڈ (لافنگ گیس) منصوبے پر مشاورت کی جس پر کونسلر نے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے دعوتِ اسلامی اب تک مڈلینڈز میں ہزاروں لوگوں کو لافنگ گیس لینے کے نقصانات پر آگاہی دے جاچکی ہے جبکہ آنے والے ورکشاپس کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جنوری 2023ء کو ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر جمعرات کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات  کا سلسلہ ہوا ۔ اسی طرح لاہور شہر کے علاقے شیرانوالہ گیٹ میں قائم جامع مسجد اقصیٰ میں ہونے والےہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’دل کا زنگ دور کرنے کے طریقے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان دل کی سختی کے اسباب بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ان سے بچنے کا ذہن دیا نیز اللہ پاک کا قرب حاصل کرنے والی نیکیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہِ رجبُ المرجب میں خوب خوب نیکیوں کے بیچ بونے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے آگرہ تاج لیاری میں شاکر عطاری کے والد صاحب کے انتقال پر ان سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے چوک درس دیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  24جنوری 2023 ءبروز منگل رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان بھر سے مدنی قافلے میں آئے ہوئے تقریباً 3 ہزار سےزائد عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں رجبُ المرجب کے مدنی مذاکروں میں دل جمعی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیااور اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دنیا کے مختلف ممالک میں علمِ دین پھیلانے اور لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی چینل کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدنی چینل کے اسٹاف (Employes) کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسٹاف کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

نگرانِ شوریٰ نے دورانِ بیان اسٹاف کو اخلاص کے ساتھ اپنا کام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دارالافتاء اہلسنت کے مولانا شفیق عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ مدنی چینل مولانا حاجی اسد عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)