عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم فروری 2023ء کو شرف آباد B.M.C.H.S سوسائٹی میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعتِ شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”امام جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ کی اپنے بیٹے کو نصیحت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی نیز وہاں موجود اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدِ اجتماع صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ 2 شخصیات اسلامی بہنوں کے گھر جاکر اُن سے ملاقات کی اور انہیں ڈونیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔