13 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
31 جنوری 2023ء
بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے دینی کاموں کے سلسلے میں نیروبی کینیا سفر کے دوران K.N.A.D (کینیا نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈیف) کا وزٹ کیا۔
اس دوران نابینا
افراد کے پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد
حنیف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے K.N.A.D کے صدر اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔
ذمہ دار محمد حنیف عطاری
نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں
کے بارے میں حاضرین کو بریفنگ دی۔
آخر میں ذمہ دار نے اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ دوسروں کی
اصلاح کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)