گزشتہ
روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃُ المدینہ
بالغان کے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی
ایشن نارووال کا دورہ کیا جہاں وکلا کے دفاتر میں ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوتِ
اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
معلومات
کے مطابق ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ
وکلا بار میں مدرسۃُ المدینہ بالغان شروع
کرنے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر وکلا نے تعاون کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیااور ساتھ ہی مارکیٹ میں شخصیات سے
ملاقاتوں کا سلسلہ بھی رہا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو قریبی مسجد میں لگنے والے مدرسۃ ُ المدینہ بالغان
میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ : شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان تحصیل نارووال،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
موڑکھنڈا شیخوپورہ پنجاب میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں
کا ماہانہ اجتماع
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں موڑکھنڈا شیخوپورہ پنجاب میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں
کا ماہانہ اجتماع ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار لاہور محمد علی عطاری نے اشاروں کی
زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اس میں
گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو اپنے اخلاق
سنوارنے اور اپنے وقت کو فضولیات سے
بچانے کےحوالے سے ذہن دیا۔
آخر میں شرکا کو 1 ماہ اور 10 دن کے رمضان اعتکاف کرنے کی
دعوت دی، اس اجتماع میں ننکانہ پنجاب
کے تحصیل نگران نوید عطاری ، مدنی قافلہ
ذمہ دار ، ڈونیشن باکسز ذمہ دار ، ننکانہ
ڈیف صدر امین اور موڑکھنڈا ڈیف صدر حفیظ علی نے شرکت کی۔ (رپورٹ :
محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 31 جنوری 2023ء کو مدنی مرکزفیضانِ مدینہG11 اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی، اسلام آباد ٹیکسلا ، واہ کینٹ اور حسن ابدال کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
کارکردگی ذمہ دار امتیاز عطاری اور بلال رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کام کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اور اوراق
مقدسہ کے باکسز کو بر وقت خالی کرنے کا ذہن دیا جبکہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ
کے حوالے سے اہداف بھی دیئے ۔ساتھ ساتھ پیشگی شیڈول بنانے پر کلام بھی ہوا جس پر اسلامی
بھائیوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پسرور میں المصطفی اسلامک
سینٹر کے مہتمم مولانا محمد عارف مصطفائی صاحب سے ملاقات
پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر پسرور میں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے المصطفی اسلامک سینٹر کے مہتمم مولانا محمد عارف مصطفائی صاحب سے
ملاقات کی۔
اس موقع پر شعبے کے ڈویژن
گوجرانوالہ ذمہ دار مولانا ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا محمد عارف مصطفائی صاحب
سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے پاکستان سمیت بیرونِ
ملک میں ہونے والے دینی، فلاحی اور اصلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ
تحفے میں پیش کیا گیا۔
جامعہ نعیمیہ رضویہ الحبیب
پسرور کے مدرس مولانا سعید احمد صاحب سے ملاقات
کی
شعبہ رابطہ بالعلماء
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے حوالے سے
جامعہ نعیمیہ رضویہ الحبیب پسرور کے مدرس شیخ الحدیث مولانا سعید احمد صاحب سے
ملاقات کی۔
شعبے کے ڈویژن گوجرانوالہ
ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا سعید احمد صاحب کو دعوتِ اسلامی کے
بیرونِ ملک و پاکستان میں ہونے والے دینی، فلاحی اور اصلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں ماہنامہ
فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
تخصص فی التوقیت کے پہلے بیج
کی کامیابی کے بعد دوسرے بیج کےلئے داخلوں کی تیاریاں جاری
دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ اوقات الصلوۃ کے تحت ہونے والے پہلے تخصص فی
التوقیت کے کامیاب ہونے کے بعد دوسرے تخصص فی التوقیت کی تیاریاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
نگرانِ شعبہ اور ماہرِ علمِ توقیت مولانا وسیم احمد عطاری مدنی نے پنجاب پاکستان
کے مختلف دورۂ حدیث شریف کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے درمیان علمِ ہیئت و علمِ توقیت کی اہمیت پر سنتوں
بھرے بیانات کئے۔
معلومات کے مطابق جن
دورۂ حدیث شریف میں نگرانِ شعبہ نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرے بیانات کئے
ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
23 جنوری 2023ء کو صبح 9:00 بجے فیصل آباد اور بعد نمازِ ظہر اوکاڑہ
کے دورۂ حدیث شریف میں۔
24 جنوری 2023ء کو صبح
8:30 بجے جوہر ٹاؤن لاہور اور دن 12 بجے کاہنہ نو کے دورۂ حدیث شریف میں۔
25 جنوری 2023ء کو
سیالکوٹ کے دورۂ حدیث شریف میں۔
26 جنوری 2023ء کو صبح
8:30 بجے گجرانوالہ اور دن 12 بجے گجرات کے دورۂ حدیث شریف میں۔
27 جنوری 2023ء کوملتان
کے دورۂ حدیث شریف میں۔
28 جنوری 2023ء کو
حیدرآباد کے دورۂ حدیث شریف میں۔
بعدازاں طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام نے علمِ ہیئت و علمِ توقیت میں بہت دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
واضح رہے داخلے کے خواہشمند طلبۂ کرام کی تعداد ایک سو سے زائد ہو چکی ہے جن کا شوال المکرم کی ابتداء میں انٹری
ٹیسٹ ہوگا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے تحت گلشنِ
اقبال کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر حضرات سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ نگرانِ
ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد آصف عطاری اور صوبائی نگران قاری محمد تسلیم رضا خان عطاری
نے ڈاکٹرز کی دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کورسز کی افادیت و اہمیت
پر تربیت کی اور انہیں کورسز کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے
ڈاکٹرز کوڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلاتے ہوئے وہاں موجود بعض
ڈاکٹرز کو دعوتِ اسلامی کی چند ذمہ داریاں بھی دیں۔بعدازاں ذمہ داران نے ڈاکٹر حضرات کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:علی
ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام یکم سے 7 رجب المرجب تک پتوکی میں مختلف مقامات
پر سحری اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
معلومات کے مطابق 7 رجب
المرجب 1444ھ بمطابق 30 جنوری 2023ء بروز پیر پتوکی میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدرسۃالمدینہ بوائز میں سحری اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل نگران محمد
امتیاز عطاری، سب تحصیل نگران یاسر رضا عطاری اور علاقے کے دیگر اسلامی بھائیوں کی
بھی شرکت ہوئی۔
اس سحری اجتماع میں
عاشقانِ رسول نے تہجد کی نماز ادا کی جبکہ امیرِا ہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پر نفل روزے رکھنے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ
دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تربیتی اجتماع کے دوسرے دن 29
جنوری 2023ء بروز اتوار اسلامی بھائیوں کی
تربیت کے لئے سیشن ہوا۔
تربیتی اجتماع کے اس سیشن
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ مختلف
موضوعات پر سنتوں بھرا بیان بھی کیا۔
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 27 جنوری 2023ء
کو جامع مسجد فیضانِ عطار سرائے عالمگیر پنجاب میں قائم جامعۃ ُالمدینہ زم زم میں
اشاروں
کی زبان (سائن
لینگویج)
کورس کا انعقاد کیاگیا ۔
کورس
میں شریک طلبائے کرام کو صوبائی ذمہ دار اسلام آباد عبدُ القیوم عطاری نے اشاروں میں گفتگو کرنے کا طریقہ سکھایا اور انہیں ا سپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کی ضرورت بیان
کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ
: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
فیصل
آباد سٹی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 29 جنوری 2023ء کو نابینا
افراد کا سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں
نابینا افرادڈویژن ذمہ دار عابد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے نابینا اسلامی بھائیوں کو خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ
اللہ علیہ کا
تعارف کروایا اور ان کی سیرتِ مبارکہ کے واقعات بیان کئے۔
دورانِ بیان شرکا کو قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے اور پڑوسیوں سے حسنِ
سلوک کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ بعد ازاں دعوتِ اسلامی اور شعبہ اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا گیا۔
اجتماع
کے آخر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے نماز کے فرائض و شرائط اور وضو کے فرائض سکھائے۔
ساتھ نابینا اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ : محمد
رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دنیا کے کم و بیش 80
ممالک میں قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام
کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 28 جنوری 2023ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان بھر کے اسٹاف اسلامی بھائیوں کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔
اس اجتماعِ پاک کا پہلا
سیشن بعد نمازِ عصر ہوا جس میں رکنِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا سیّد
غلام الیاس عطاری مدنی نے ”How to manage time“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور تربیتی اجتماع کی اہمیت و افادیت پر شرکا کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami