تخصص فی التوقیت کے پہلے بیج
کی کامیابی کے بعد دوسرے بیج کےلئے داخلوں کی تیاریاں جاری
دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ اوقات الصلوۃ کے تحت ہونے والے پہلے تخصص فی
التوقیت کے کامیاب ہونے کے بعد دوسرے تخصص فی التوقیت کی تیاریاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
نگرانِ شعبہ اور ماہرِ علمِ توقیت مولانا وسیم احمد عطاری مدنی نے پنجاب پاکستان
کے مختلف دورۂ حدیث شریف کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے درمیان علمِ ہیئت و علمِ توقیت کی اہمیت پر سنتوں
بھرے بیانات کئے۔
معلومات کے مطابق جن
دورۂ حدیث شریف میں نگرانِ شعبہ نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرے بیانات کئے
ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
23 جنوری 2023ء کو صبح 9:00 بجے فیصل آباد اور بعد نمازِ ظہر اوکاڑہ
کے دورۂ حدیث شریف میں۔
24 جنوری 2023ء کو صبح
8:30 بجے جوہر ٹاؤن لاہور اور دن 12 بجے کاہنہ نو کے دورۂ حدیث شریف میں۔
25 جنوری 2023ء کو
سیالکوٹ کے دورۂ حدیث شریف میں۔
26 جنوری 2023ء کو صبح
8:30 بجے گجرانوالہ اور دن 12 بجے گجرات کے دورۂ حدیث شریف میں۔
27 جنوری 2023ء کوملتان
کے دورۂ حدیث شریف میں۔
28 جنوری 2023ء کو
حیدرآباد کے دورۂ حدیث شریف میں۔
بعدازاں طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام نے علمِ ہیئت و علمِ توقیت میں بہت دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
واضح رہے داخلے کے خواہشمند طلبۂ کرام کی تعداد ایک سو سے زائد ہو چکی ہے جن کا شوال المکرم کی ابتداء میں انٹری
ٹیسٹ ہوگا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)