اٹک میں   ایک ہوٹل پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسپیشل پرسنز افراد نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقہ میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد بدر عطاری نے ماہِ رجب شریف کے فضائل اور اس ماہ میں روزے رکھنے کی فضیلت پر سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو کھانا کھانے کی سنتیں اور آداب بھی سکھائے۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 27 جنوری 2023ء کو فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں SEPسینٹر کے ذمہ دار رضوان عطاری اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر ساجد عطاری سمیت میڈیکل سینٹر کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت لاہور میں میڈیکل پروجیکٹس کو جلد شروع کرنے کےحوالے سے گفتگو کی۔

مزید(FRC: Faizan Rehabilitation Center ، SEP: Skill Enhancement Program) اورمختلف جامعۃُ المدینہ میں زیرِ تعلیم بچوں کی نظر چیک کروانے کے لئے Eye Camps لگانے کا ہدف دیانیز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں Eye Camp کے ساتھ ساتھ ماہ فروری 2023ء میں میڈیکل کیمپ لگانے کا بھی طے ہوا جس میں فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں کام کرنے والے عملے کے لئے فری بلڈ ٹیسٹ اور میڈیسن دینے کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت آفس کے HOD,s کی میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت آفس کے نگران، فیضانِ مدینہ، اسلامک ریسرچ سینٹر (فیصل آباد)، سیکورٹی (فیضانِ مدینہ فیصل آباد) کے HOD,s اور پاکستان مشاورت آفس کے خود کفالت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیاجس پر ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی پیش کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے میٹنگ میں شریک ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے شعبہ جات کو خودکفیل کرنے اور ان شعبہ جات کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لاہور کے علاقہ فتح گڑھ میں 27 جنوری 2023ء  کو مبلغِ دعوت ِاسلامی حاجی عبدُ الرشید عطاری کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ نعمتوں کے شکر ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز بیان کے آخر میں شرکا کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 1 ماہ کے اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


لوگوں کے دلوں میں بزرگانِ دین کی محبت پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 29 جنوری 2023ء بروز اتوار سلطانُ الہند حضرت خواجہ معینُ الدِّین سیّد حسن سنجری اجمیری رحمۃاللہ علیہ کے عرس کے موقع پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں افطار اجتماع منعقد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس اجتما ع میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی جن کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ بیان خواجہ معینُ الدِّین سیّد حسن سنجری اجمیری رحمۃاللہ علیہ کے حالاتِ زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے آپ رحمۃاللہ علیہ کی دینِ متین کے حوالے سے خدمات بیان کیں۔

بعدازاں مناجات کا بھی سلسلہ ہوا اور نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایگری کلچر اینڈ لائیوا سٹاک اور شعبہ تعلیم کا 28 جنوری 2023ء بروز ہفتہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں  میٹ اپ ہوا جس میں دونوں شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئےاسلامی بھائیوں کو مزید کس انداز سے ان شعبہ جات میں دینی کام کو بڑھایا جا سکتا ہے اس حوالے سے تربیت کی۔ اس کے علاوہ ماہِ رمضانُ المبارک میں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ پورے ایک ماہ کے اجتماعی اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


29 جنوری 2023ء  کو لاہور شہر کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں لیا جس میں ٹاؤن نگران، سب ٹاؤن نگران اور یوسی نگران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کو 1 ماہ کے اعتکاف کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے لئے لاہور سے ٹرین چلانے، فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں 1 ماہ کے اعتکاف کے لئے الگ سے افراد تیار کرنےاور ڈونیشن اخراجات کے مطابق جمع کرنے کا ذہن دیا نیز ہر ماہ ہر ٹاؤن سے کم و بیش ایک ہزار افراد کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ہدف بھی دیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عالمی  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 30جنوری 2023ء بروز پیر امیر مدنی قافلہ کورس کاسلسلہ ہوا جس میں بلوچستان اطراف کے علاقوں سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلہ کیا ہے؟، امیر قافلہ کو کیسا ہونا چاہئے؟، ایک مدنی قافلہ ذمہ دار کن خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے؟، انفرادی کوشش کیسے کریں؟ علاقائی دورے کو مضبوط کیسے بنایا جائے؟ وغیرہ موضوعات پر تربیت فرمائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


27 جنوری 2023ء بروز جمعہ اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ بلوچستان عبدُالکریم سومرو نے اپنے بیٹے سب انجینئر پاکستان نیوی فورس شہریار خان کے ساتھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔جہاں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے شخصیات  کو فیضانِ مدینہ میں موجودشعبہ جات دکھائے ۔

بعدازاں عبدالکریم سومرو نے اپنے صاحبزادے کے ہمراہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکیو منٹری دکھائی جس پر شخصیات نے دینی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ضلع جعفر آباد کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار مجیبُ الرحمن عطاری، ان کے بیٹے گورنمنٹ کنٹریکٹر محمد حسنین عطاری اور غلام حسین عطاری بھی ساتھ تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوت اسلامی) کے ذمہ دار نے بلوچستان ڈیرہ بگٹی میں ایس پی ڈیرہ بگٹی عطاء الرحمٰن ترین  سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور فلاحی شعبہ FGRF کی جانب سے حالیہ سیلاب سے متأثر افراد کی فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا ۔ (رپورٹ : محمد شعیب عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈیرہ بگٹی بلوچستان / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 جنوری 2023ء کو کوٹ غلام محمد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے ’’دل کا زنگ دور کرنے کے طریقے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان دل کی سختی کے اسباب بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ان سے بچنے کا ذہن دیا نیز اللہ پاک کا قرب حاصل کرنے والی نیکیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہِ رجبُ المرجب میں خوب خوب نیکیوں کے بیچ بونے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوت اسلامی) کے ذمہ دار ضلع اٹک میں یاسر رضوان (اسسٹنٹ کمشنر جنڈ ) سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکے شعبہ جات کے تحت ہونیوالے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات ضلع اٹک / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)