لوگوں کے دلوں میں
بزرگانِ دین کی محبت پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام 29 جنوری 2023ء بروز اتوار سلطانُ الہند حضرت خواجہ معینُ الدِّین سیّد
حسن سنجری اجمیری رحمۃاللہ علیہ کے عرس کے موقع پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
افطار اجتماع منعقد کیا گیا۔
معلومات کے مطابق اس
اجتما ع میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور دیگر عاشقانِ
رسول کی شرکت ہوئی جن کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ بیان خواجہ معینُ الدِّین سیّد حسن سنجری اجمیری رحمۃاللہ
علیہ کے
حالاتِ زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے آپ رحمۃاللہ علیہ کی دینِ متین کے حوالے
سے خدمات بیان کیں۔
بعدازاں مناجات کا بھی
سلسلہ ہوا اور نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)