19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت آفس کے HOD,s کی
میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت آفس کے
نگران، فیضانِ مدینہ، اسلامک ریسرچ سینٹر (فیصل آباد)، سیکورٹی (فیضانِ
مدینہ فیصل آباد) کے HOD,s اور پاکستان مشاورت آفس کے خود
کفالت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے شعبہ جات کی کارکردگی
کا جائزہ لیاجس پر ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی پیش کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے میٹنگ میں شریک ذمہ داران کو
مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے شعبہ جات کو خودکفیل کرنے اور ان شعبہ جات کے اخراجات
کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)