24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبہ
خیبر پختونخوا میں واقع PDMA (Provincial Disaster Management Authority) آفس کا وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ڈائریکٹر ریلیف آپریشن اینڈ کوآرڈینشن عبد الرحمٰن، پرسنل اسسٹنٹ ٹو
ڈائریکٹرریلیف عظمت علی اور پرسنل اسسٹنٹ DG PDMA علی محمد خان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے فلاحی کاموں سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی جس پر شخصیات نے
دعوتِ اسلامی کے بار ےمیں اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ : غیاث الدین عطاری)