24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
تبلیغِ دین کے جذبے کے
تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے حیدرآباد کمشنر بلال احمد میمن سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے کمشنر کو
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے
بارے میں بریفنگ دی نیز آئندہ ڈویژنل
حکومت کے ساتھ مل کر دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے چند اہم امور پر
تبادلۂ خیال کیا۔
بعدازاں حیدرآباد کمشنر
نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)