نیکی
کی دعوت دینے کے سلسلے میں 26جنوری
2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی شعبہ معذور افراد پاکستان سطح کے ذمہ
د ار خالد محمود عطاری نے اسلام آباد کی نیشنل لائبریری کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔
ا س
دوران خالد محمود عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ میں موجود لائبریرین سے ملاقات کی، ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف
کروایا نیز دعوت
ِاسلامی بریل رسمُ الخط میں شائع شدہ بکس اور باتصویر سائن لینگویج بکس کے بارے میں بریفنگ دی۔
بعدازاں
نیشنل لائبریری میں دعوتِ اسلامی کی شائع شدہ بریل اور باتصویرسائن لینگویج بکس
رکھوانے (Display) کے لئے
چیف لائبریرین کے ساتھ میٹنگ ہوئی ۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ اوکاڑہ میں فیضانِ نماز کورس کے
اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ اوکاڑہ میں7 دن کے رہائشی فیضانِ نماز
کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد ہواجس میں کورس کے شرکا سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے’’ نماز کے فضائل اور اس کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
دیا گیا جبکہ کورس مکمل کرنے والے اسلامی
بھائیوں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ (رپورٹ
: قاری عباس علی عطاری ،تحصیل ذمہ دار مدنی کورسیز، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
بارہ
دینی کاموں کے سلسلے میں 26 جنوری 2023ء کوشالیمار
ٹاؤن لاہور کی اقصیٰ مسجد شیرانوالہ گیٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شالیمار ٹاؤن
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکنِ حاجی
یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں رمضان ڈونیشن، 1 ماہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ہونے والے اعتکاف، مدنی قافلوں میں سفرنیز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 1 ماہ کے
اعتکاف کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
بورڈسلے گرین وارڈ
برمنگھم کونسلر رقیب عزیز کا فیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ کا وزٹ
پچھلے دنوں بورڈسلے گرین
وارڈ برمنگھم (Bordesley Green Ward Birmingham) کے کونسلر رقیب عزیز نے اسٹچفورڈ برمنگھم میں واقع
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پبلک ریلیشنز
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کونسلر کو بذریعہ پریزنٹیشن دعوتِ اسلامی
کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے کونسلر رقیب عزیز سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر
تبادلۂ خیال کیا اور جاری نائٹرس آکسائیڈ (لافنگ گیس) منصوبے پر مشاورت کی جس پر کونسلر نے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے دعوتِ اسلامی اب
تک مڈلینڈز میں ہزاروں لوگوں کو لافنگ گیس
لینے کے نقصانات پر آگاہی دے جاچکی ہے جبکہ آنے والے ورکشاپس کا منصوبہ بھی بنایا
گیا ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 26 جنوری 2023ء کو ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر جمعرات کو ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا ۔ اسی طرح لاہور شہر کے علاقے شیرانوالہ گیٹ میں
قائم جامع مسجد اقصیٰ میں ہونے والےہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’دل کا زنگ
دور کرنے کے طریقے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ
شوریٰ نے دورانِ بیان دل کی سختی کے اسباب
بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ان سے بچنے کا ذہن دیا نیز اللہ پاک کا قرب حاصل کرنے والی نیکیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہِ رجبُ
المرجب میں خوب خوب نیکیوں کے بیچ بونے اور گناہوں سے بچنے
کی ترغیب دلائی۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے آگرہ تاج لیاری میں شاکر عطاری کے والد
صاحب کے انتقال پر ان سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے چوک درس دیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا بیان
دعوتِ
اسلامی کے تحت 24جنوری 2023 ءبروز منگل رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان
بھر سے مدنی قافلے میں آئے ہوئے تقریباً 3 ہزار سےزائد عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں رجبُ المرجب کے مدنی
مذاکروں میں دل جمعی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیااور اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دنیا
کے مختلف ممالک میں علمِ دین پھیلانے اور لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے والے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی چینل کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں
بھرا اجتماع ہوا جس میں مدنی چینل کے اسٹاف (Employes) کی
شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسٹاف کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
نگرانِ شوریٰ نے دورانِ
بیان اسٹاف کو اخلاص کے ساتھ اپنا کام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
عملی طور پر حصہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں رجب شریف کے روزوں کے سلسلے میں سحری
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، ذمہ داران اور
دیگر عاشقانِ رسو ل نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ
رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو رجب شریف کے روزوں کے فضائل بتائے۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کو نماز، روزوں کی
پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات
کے لرننگ سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا بیان
اسلامی بہنوں کی اصلاح
کرنے اور انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان میں شعبہ
اصلاحِ اعمال للبنات کا لرننگ سیشن ہوا۔
اس لرننگ سیشن میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے رولپنڈی شہر سےبذریعہ انٹرنیٹ ”دل
کی اصلاح کیوں ضروری ہے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
کوئٹہ ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ کوئٹہ ڈویژن، نگرانِ میٹروپولیٹن و ٹاؤن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان
مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کام کو بڑھانے
کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
پاکپتن شریف میں قائم
جامعۃالمدینہ گرلز غلہ منڈی اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا وزٹ
لوگوں کے عقائد و نظریات
کی حفاظت کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جنوری 2023ء بروز منگل نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ پاکپتن شریف میں قائم جامعۃالمدینہ گرلز
غلہ منڈی اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا وزٹ کیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے معلمات اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور
تنظیمی اعتبار سے تربیت کی جبکہ جامعۃالمدینہ گرلز کے چند کلاسز کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود طالبات کی درسِ نظامی
مکمل کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
Dawateislami