پچھلے دنوں بورڈسلے گرین وارڈ برمنگھم (Bordesley Green Ward Birmingham) کے کونسلر رقیب عزیز نے اسٹچفورڈ برمنگھم میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کونسلر کو بذریعہ پریزنٹیشن دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کونسلر رقیب عزیز سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور جاری نائٹرس آکسائیڈ (لافنگ گیس) منصوبے پر مشاورت کی جس پر کونسلر نے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے دعوتِ اسلامی اب تک مڈلینڈز میں ہزاروں لوگوں کو لافنگ گیس لینے کے نقصانات پر آگاہی دے جاچکی ہے جبکہ آنے والے ورکشاپس کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)