گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں رجب شریف کے روزوں کے سلسلے میں سحری
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، ذمہ داران اور
دیگر عاشقانِ رسو ل نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ
رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو رجب شریف کے روزوں کے فضائل بتائے۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کو نماز، روزوں کی
پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)