5 رمضان المبارک, 1444 ہجری
خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے
ٹیچرز، پرنسپلز اور انجینئرز کی فیضانِ مدینہ کراچی حاضری
Thu, 26 Jan , 2023
60 days ago
گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے ٹیچرز، پرنسپلز اور انجینئرز نے
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
حاضری دی۔
ا س موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے تمام عاشقانِ رسول کو فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف شعبہ
جات کا وزٹ کروایا جن شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃالعلمیہ)، شعبہ مدنی چینل اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
شامل تھے۔
دورانِ وزٹ ذمہ دار
اسلامی بھائی نے عاشقانِ رسول کو ان شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے دینی،
فلاحی اور علمی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)