پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈویژن تا یوسی نگران اور ڈویژن سطح کی تمام شعبہ ذمہ داران کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بالخصوص شعبہ تعلیم اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنے دل کو کینے و بغض سے بچاکر زندگی گزارنے اور اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدرسۃالمدینہ بالغات میں شرکت کرنے، گلی گلی مدرسۃالمدینہ، زیادہ سے زیادہ ڈونیشن بکس رکھوانے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف طے کئے گئے۔