پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈویژن تا یوسی نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتےہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کاموں سے متعلق مسائل بیان کئے جس پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اُن مسائل کا حل بتایا نیز شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور گھریلو صدقہ بکس للبنات کے متعلق اہداف دیئے اور سالانہ ڈونیشن کے بارے میں ترغیب دلائی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تکبر سے بچنے، عاجزی اختیار کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جبکہ اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔