20 فروری2022 ء  بروز اتوار حسنین آباد قصورمیں شعبہ کفن دفن کے تحت سنتوں بھرا بیان ہواجس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے حسنین آباد گاؤں کی جامع مسجد شاہ جماعت رحمۃ اللہ علیہ میں ختم چہلم پر ایصالِ ثواب اور نمازِ جنازہ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا ۔(رپورٹ: محمد دانش تفسیر عطاری ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


19 فروری 2022 ءبروز ہفتہ بابری مسجد پھولنگر  میں شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

قصور ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے نماز جنازہ کے مسائل پر بیان کیا اور شعبہ کفن دفن کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔(رپورٹ: محمد دانش تفسیر عطاری ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


19 فروری2022 ء  بروز ہفتہ پھولنگر علاقے کی جامع مسجد میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار ضلع قصورمحمد دانش تفسیر عطاری نے اس تربیتی اجتماع میں نماز جنازہ کے مسائل پر بیان کیا اور حاضرین کو نما جنازہ کا پریکٹیکل کر کے اس حوالے سے سمجھایا۔(رپورٹ: محمد دانش تفسیر عطاری ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


19فروری2022 ء  بروز ہفتہ سکھر ڈویژ ن خیر پور میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کے سلسلے میں نماز جنازہ کورس منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی اقبال عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے درمیان نماز جنازہ کے مسائل پر بیان کیااور نماز جنازہ پریکٹیکل کر کے دکھا یا ۔(رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن دفن صوبہ سندھ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


18فروری 2022 ءبروز جمعہ  حیدرآباد میٹرو پولیٹن کے ڈویژن عثمان آباد کے علاقے چوڑی پاڑکی ایک مسجد میں شعبہ کفن دفن کے تحت نماز جنازہ کورس کا اہتما م ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

حیدرآباد ذمہ دار شفقت عطاری نے نماز جنازہ کورس کروایا اور حاضرین کو نماز جنازہ پریکٹیکل کر کے بھی دکھایا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن دفن صوبہ سندھ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


17 فروری 2022 ء بروز جمعرات شعبہ کفن دفن کے تحت کوٹ رادھا کشن فیضانِ مدینہ  میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار ضلع قصور محمد دانش تفسیر عطاری نے کورس میں نماز جنازہ کے مسائل پر گفتگو کی اور نماز جنازہ کا عملی طریقہ بھی کر کے دکھایا۔(رپورٹ: محمد دانش تفسیر عطاری ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام جہاں عاشقان رسول کو درس نظامی کروانے کا سلسلہ ہوتا ہے وہیں درسِ نظامی سے فراغت کے بعد جو طلبہ افتاء کی فیلڈمیں جانے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام اور سینئرز اساتذۂ کرام کی زیرِ نگرانی مختلف علوم دینیہ میں تخصصات (تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث، تخصص فی الفقہ الاقتصاد، تخصص فی الامامت)کروائے جاتے ہیں۔

ان تخصصات میں داخلے کے لئے تعلیمی سال کے آخر میں نئے سال کے لئے تقریری و تحریری انٹری ٹیسٹ کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں پاس ہونے والے طلبہ نیو کلاسز میں شریک ہوسکتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 4 فروری 2022ء کو جامعۃ المدینہ کے نئے تعلیمی سال کے لئے کراچی، لاہور اور فیصل آباد کے مرکزی جامعات المدینہ میں تخصصات کے داخلے کے لئے تقریری ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے دورۃ الحدیث شریف سے فارغ التحصیل 221 طلبائے کرام نے شرکت کی۔ تقریری ٹیسٹ میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام اور جامعۃ المدینہ کے سینئر اساتذۂ کرام نے طلبہ کے انٹرویو کئے۔

مختلف مقامات پر تقریری ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلبہ کی تفصیلی تعداد درج ذیل ہے:

کراچی ٭تخصص فی الفقہ: 81 ٭تخصص فی الحدیث:28 ٭تخصص فی الفقہ الاقتصاد18۔ لاہور٭تخصص فی الفقہ: 59۔ فیصل آباد ٭تخصص فی الفقہ: 35 


پچھلے دنوں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دوہ کیا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم Madni Home اور Re Habilitation Center کا وزٹ کروایاجس پر علی محمد خان نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے23 فروری 2022ء بروز بدھ دینی کاموں کے سلسلے میں وہاڑی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  ڈپٹی کمشنرخضرافضال، ڈی پی او طارق عزیز، اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن اور سرپرستِ اعلیٰ المحمدی میلادمصطفی کمیٹی باباتابش محمود سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔

اس موقع پر فداعلی عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دارصدیق عطاری مدنی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF کے تحت ہونے والی شجر کاری مہم کے متعلق آگاہی دی۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں وہاڑی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بننے والے فیضان اربن فاریسٹ اورمدنی مرکزفیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔بعدازاں شخصیات کے درمیان مختلف کُتُب و رسائل تقسیم کئے گئے۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے نگران کابینہ طیب عطاری کے ہمراہ فیضان اربن فاریسٹ کاوزٹ کیا اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے مدنی مشورہ کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 21 فروری 2022ء بروز پیر بہاولپور شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سرکاری ڈویژن نگران و مشاورت،میٹرو پولیٹن نگران ،ضلع نگران ، کابینہ نگران  اور تنظیمی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگرا ن اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔ مزید کارکردگی شیڈول پر 100 ٪ عمل کرنے، ماہانہ مدنی مشورے کو مضبوط بنانے اور مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔ علاوہ ازیں رمضان سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے، ساتھ ہی نیو علاقوں میں دینی کاموں کا آغاز کرنے اور گلی گلی بچیوں کے مدرسۃالمدینہ کے شعبے پر نگران اسلامی بہنوں کا تبادلہ خیال ہوا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 22 فروری 2022ء بروز منگل مظفر گڑھ میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سرکاری ڈویژن ڈی جی خان میں مدنی مشورہ لیا جس میں سرکاری ڈویژن نگران مع مشاورت ،ضلع نگران ، کابینہ نگران اور تنظیمی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے  تحت تنزانیہ میں پرائمری کے اسٹوڈنٹس کے درمیان ون ڈے سیشن کروایا گیا جس میں کنیز فاطمہ اور رائقہ کے اینیمیٹڈ ویڈیو کلپ کے ذریعے بچوں کو سکھایا گیا کہ جو چیز اپنے لئے پسند کریں گے وہی دوسرے کے لئے بھی پسند کرنی چاہئے۔

اس کے علاوہ اذان کے وقت خاموش ہو کر اذان کا جواب دینا چاہئے نیز کوئی گر جائے تو اس پر ہنسنا نہیں چاہئے اور اسی طرح کے مُختلف تربیتی مدنی پھول بچوں کو پیش کئے گئے ۔

بچوں کی ماؤں نے اسے پسند کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے سیشنز بار بار ہونے چاہئے ۔ آخر میں بچوں سے ویڈیو کلپ کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے گئے۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 21 فروری 2022ء کو اوکاڑہ سٹی میں تحصیل ٹاؤن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی ڈویژن ، ساہیوال ڈسٹرکٹ پاک پتن ، ساہیوال اور اوکاڑہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاوت اسلامی بہن نے ڈونیشن کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور اس حوالے سے ا ہداف دیئے۔ مزید سابقہ سالانہ ڈونیشن کے اہداف پر آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف دیئے ۔