دعوتِ اسلامی کے تحت 2 فروری 2022ء بروز بدھ لاہور میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ضلع، تحصیل اور ٹاؤن ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار حاجی نعیم عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مارکیٹ اور مساجد کے مدارس المدینہ کو مضبوط کرنےکا ذہن دیا نیز مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور شرکت کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:صغیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)