دعوت اسلامی  دن بدن عاشقان رسول میں دینی تعلیمات عام کرنے اور ان کو دین کی طرف راغب کرنے کے لئے دنیا بھر میں مدنی مراکز، مساجد و مدارس قائم کررہی ہے۔ ایساہی ایک مدنی مرکزفیضان مدینہ ترکی کے شہر استنبول میں قائم ہونے جارہا ہے۔ اس کی عمارت پر پچھلے کئی ماہ سے تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری تھا جسے اب تزئین و آرائش کے بعد مکمل کرلیا گیا ہے۔

4 فروری 2022ء بروز جمعہ اس مدنی مرکز کا افتتاح کیا جائیگا۔ استنبول میں بنائے جانے والے اس مدنی مرکز کا افتتاح جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خطبہ اور جمعۃ المبارک کی نماز پڑھاکر فرمائیں گے۔ نماز جمعہ سے قبل افتتاحی تقریب کا آغاز دن 12:00 بجے ہوگا جس میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری قرآن کریم کی تلاوت اور بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔ اس کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

ترکی کے تمام عاشقان رسول سے اس تقریب میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔