دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃالمدینہ گرلز حلیمہ سعدیہ فیصل آباد میں ادارتی شعبہ جات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و ڈویژن سطح کی تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےبھی  شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ سمیت 8 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے نرمی اختیار کرنے اور انفرادی عبادت میں توجہ دینے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز دارالمدینہ کی اسلامی بہنوں کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اور جامعۃالمدینہ گرلز کی ناظمۂ اعلیٰ کو نیو سوسائٹی میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔