21 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کی دھومیں مچانے
کے جذبے کے تحت 24 فروری 2022ء بروز جمعرات بریڈ فورڑ ریجن میں اصلاحِ اعمال اجتماع منعقدکیا گیا جس میں مانچسٹر اور بریڈ فورڑ کی شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار
اور مذکورہ شہروں کی عاملات نیک اعمال کے ساتھ ساتھ ملک سطح پر دیگر شعبہ جات کی 100 سے
زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’جنت کی
تیاری ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے
ہوئے اپنے شب و روز کو نیک اعمال کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ جائزہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔