21 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
راولپنڈی شہر سے کراچی سٹی کی سرکاری ڈویژن ون کے
ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد
Wed, 2 Mar , 2022
3 years ago
دعوتِ
اسلامی کے تحت 28 فروری 2022ء بروز
ہفتہ راولپنڈی شہر سے کراچی
سٹی کی سرکاری ڈویژن ون کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی نگران ، سرکاری ڈویژن ون نگران اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کام کرنے ، رمضان سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا نیز سافٹ ویئر انٹری رپورٹ کا جائزہ پیش کیا اور منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا مکمل کروانے کا
ہدف دیا ۔ مزید گلی گلی بچیوں کے مدرسۃالمدینہ کے شعبے پر نگران اسلامی بہنوں کو
خصوصی توجہ دینے کا ذہن دیا۔