پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن کا مدنی قافلہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن سے مٹیاری ہالا سندھ روانہ ہوا جس میں کافی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اہلِ علاقہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے شبِ معراج اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں شرکائے مدنی قافلہ نے ایک شخصیت کے گھر پر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔اس موقع پر امیر مدنی قافلہ سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ذمہ دار عبد الرشید عطاری اور حاجی عبدالغفار علی عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


20 فروری 2022ء بروز اتوار رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت چوھر جمالی ڈسٹرکٹ سجاول بھنبھور ڈویژن میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ بھنبھور ڈویژن ذمہ دار عبد القادر عطاری اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے ذمہ داران کی ڈسٹرکٹ سطح پر تقرری سمیت 12 دینی کاموں میں عملی طور پرشرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں ذمہ داران نے رائس ملز کے اونر ممتاز علی میمن،عرفان علی میمن اور قاری محبوب حسنی سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے ملز میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو رائج کرنے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔مزید مدینہ مسجد کے ساتھ قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میں قاری صاحب سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 فروری 2022ء بروز اتوار جی 11  اسلام آباد کی ایک دکان میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس کورس میں صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے کے فضائل بیان کئےاور اس کے چند ضروری مسائل بھی سکھائے۔

بعدازاں ذمہ دار نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: صداقت عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول کو فرائض و اجبات کا پابند بنانے، سنتِ رسول کا عامل بنانے، نیکی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر جمعرات بعد نماز مغرب پابندی کے ساتھ دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں  بھرے بیانات ارشاد فرماتے ہیں۔

ہر ہفتے کی طرح کی اس جمعرات 24 فروری 2022ء کو بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسپورٹس گراؤنڈ تحصیل کلر سیداں راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگااس کے علاوہ فیضان اسلام، خیابان سحر، لین 10، فیز7، DHAمیں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کندھ کوٹ سندھ میں رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پختونخواہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، فیضان مدینہ جھمرہ ٹاؤن فیصل آباد میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری اور الحرم مارکی بائی پاس واربرٹن پنجاب میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


گزشتہ دنوں جامع مسجد ازہر مارگلہ ہلز اسلام آباد  کی ایک مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے کے فضائل بیان کئےاور اس کے چند ضروری مسائل بھی سکھائے۔

بعدازاں شعبہ ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: زبیر عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مقصد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کی12 دینی کاموں کے حوالے تربیت و رہنمائی کا سلسلہ رہا۔

پچھلے دنوں شرکا کی بیرون ِممالک سفر سے پہلے اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی علی عطاری کی آمد ہوئی۔اراکینِ شوریٰ نے شرکائے کورس کو بیرون ملک کے حوالے سے مفید مدنی پھول اور اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے بیرون ملک آفس، انٹرنیشنل دارالسنہ اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو مدنی مقصد کورس کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں اراکینِ شوریٰ نے بیرونِ ملک میں مبلغین تیار کرنے والی مجلس کے لئے اسلامی بھائی الگ کئے۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری انٹرنیشنل دارالسنہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 فروری 2022ء بروز ہفتہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ گجرات کے ذمہ دار حاجی ضیاء الرحمٰن عطاری نے ڈی ایس پی سٹی چوہدری پرویزگوندل سے ملاقات کی

دورانِ ملاقات ڈی ایس پی صاحب سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں 25 فروری 2022ء بروز جمعہ کو ہونے والے ذہنی آزمائش فائنل میں شرکت کی دعوت دی نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں ذمہ داررابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ گجرات نے ڈی ایس پی سٹی چوہدری پرویزگوندل کو تحائف بھی دیئے ۔رپورٹ: تصور عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 20 فروری 2022ء بروز اتوار اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد سبحانی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار کورنگی یاسر عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے مختلف دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 فروری 2022ء بروز اتوار مبلغِ دعوت اسلامی و رکنِ ٹاؤن مشاورت چوہدری کامران عطاری ( مرحوم) کے ایصال ِثواب کے لئے رحمٰن کالونی کراچی کی جامع مسجد بلال میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹاون، ڈویژن، علاقہ اور ذیلی حلقہ سطح کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغ دعوت اسلامی سیّد ثاقب شاہ عطاری مدنی نے ’’ایصالِ ثواب کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو زیادہ سے زیادہ اپنے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے پاکستان سطح کے شعبہ ائمہ مساجد صوبائی ذمہ داران کے ہمراہ فیصل آباد کی مرکزی جامع مسجد سنی رضوی کے امام صاحب مولانا غلام حیدر قادری صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے امام صاحب کو دعوتِ اسلامی اور شعبہ ائمہ مساجد کا تعارف پیش کرتے ہوئے شعبہ جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ(بوائز، گرلز) کے ذریعے ہونے والی دینی خدمات سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ انہیں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی گئی جس پر انہوں نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے دعاؤں سےنوازا۔

بعدازاں محدث اعظم پاکستان مفتی سردار احمد قادری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی اور دعا کا بھی سلسلہ رہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ سندھ پولیس  ڈی آئی بی برانچ انچارج قاضی سعید سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے قاضی سعید کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی اور برانچ انچارج کو تحائف دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


21 فروری 2022ء بروز پیر صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے پنجاب مشاورت کے ذمہ داران کی میٹنگ کی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی فضیل رضا عطاری، حاجی رفیع عطاری، مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، متعلقہ صوبائی نگران اور سرکاری ڈیژن و میٹرو پولیٹن نگران اسلامی بھائیوں سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اس میٹنگ میں 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور رمضان المبارک میں اعتکاف کروانے اور زیادہ سے زیادہ عطیات کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)