27 رجب المرجب کو اللہ عزوجل نے امام ُالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو اپنے دیدار سے مشرف فرمایا۔اس موقع پر دنیابھر کے بیشتر علاقوں میں محافلِ نعت منعقد ہوتی ہیں جہاں نبی پاک ﷺ کے چاہنے والے نعتیں پڑھتے، بیانات سنتے اور نیاز کا اہتمام کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں شیخوپورہ میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے شبِ معراج اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’معراجِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضو ع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شبِ معراج کے واقعات بیان کئے۔

اجتماع کےاختتام پر رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)