صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری ا ور پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئےشعبہ روحانی علاج کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ملک و بیرونِ ملک میں شعبہ روحانی علاج کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔نگران پاکستان مشاورت نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہم اس شعبے کے تحت کس طرح آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی دکھیاری امت کی خدمت کرسکتےہیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گلشن اقبال ٹاؤن کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں  ڈویژن اورعلاقائی نگران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے اہم موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے فیوچر پلانگ (Future planning) کے حوالے سے چند نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ کی ایم پی اے ریحان غوری سے اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری  پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر ملتان کے دورے پر تھےجہاں انہوں نے مختلف ذمہ داراسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔

اس دورانِ رکنِ شوریٰ نے ملتان کی ایک مسجد میں پاکستان مشاوت اسلامی بہنوں کے محارم اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے نیکی کے کاموں میں معاونت کرنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیو ں کامدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرماتے ہوئے ماہ رجب المرجب میں نفلی روزے رکھنے، نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ 12 دینی کاموں میں حصہ لینے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے بارے میں پھول ارشاد فرمائے۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی تاجران میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں ذمہ داران نے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سائٹ ایریا میٹرو ویل علاقے کے چیئر مین اور جامع مسجد فیضانِ مصطفٰی کے کمیٹی ممبران کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے اُن سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی اور علاقے میں موجود دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز سمیت دیگر شعبہ جات کے ساتھ تعاون کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کا عزم ہے  کہ بچہ بچہ دین و دنیاوی تعلیم سے آراستہ ہواور اسی مقصد کے لئےشعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم شروع کیا ہے جہاں انتہائی مناسب فیسوں میں پری نرسری سے لے کر تیسری کلاس تک بچے ، بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دی جارہی ہے۔

دعوت اسلامی پاکستان بھر میں اس کی برانچز قائم کرنے میں محنت و لگن کے ساتھ کوششیں کررہی ہے ۔ اب تک پورے پاکستان میں کم و بیش 5 برانچز قائم کی جاچکی ہیں۔ اپنے مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے بلوچستان کے شہر سبی میں دعوتِ اسلامی ایک کیمپس کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

کیمپس کا افتتاح 28 فروری 2022ء بروز پیر دوپہر 3:00 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فضیل عطاری کے ہاتھوں کیا جائیگا۔

رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری کیمپس کی افتتاحی تقریب میں سنتوں بھرا بیان بھی فرمائیں گے۔

ایڈریس:

فیضان اسلامک اسکول کیمپس، نزد حاجی حنبل، بابا کینٹ روڈ، سبی، بلوچستان


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے  شخصیات کے تحت 17 فروری 2022ء بروز جمعرات شاہ رکن عالم ملتان میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے’’ کامیاب کون؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فقہ میں وضو کا طریقہ سمجھایا۔ بعدازاں فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت آن لائن کورسز کرنے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ڈونیشن کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 فروری2022ء  بروز جمعرات ملتان شہر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے وہاں ڈونیشن کیسے جمع کریں اس حوالے سے ترغیبی بیان کیا اور دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


سید المبلغین، رحمۃ لِلّعٰلمِین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے تمام صحابۂ کرام علیہم الرضوان اس امت میں افضل ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ نے بھی قرآن کریم میں ان کی فضیلت و مدح بیان فرمائی ہے۔فرمان باری تعالیٰ: رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ- ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۔ (سورۃ التوبہ، آیت100)

صحابہ کرام میں ایک بڑا نام کاتب وحی، صحابی ابن صحابی ابو عبد الرحمن حضرت سیدنا امیر معاویہ بن سفیان رضی اللہُ عنہ کا بھی ہے۔آپ کا وصال 22رجب المرجب 60 ھ شام کے شہر دمشق میں ہوا۔ (الثقات لابن حبان،ج1،ص436)

اسی سلسلے میں 23 فروری 2022ء ، 22 رجب 1443ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام محفل نعت بسلسلہ عرس سیدنا امیر معاویہ رضی اللہُ عنہکا انعقاد کیا جائیگا۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا جائیگا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی بارگاہ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کرتے ہوئے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہُ عنہ کی شان میں منقبت بھی پڑھیں گے۔ دوران اجتماع مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سیرت امیر معاویہ رضی اللہُ عنہ پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ بیان کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بذریعہ ویڈیو لنک شان امیر معاویہ رضی اللہُ عنہ پر گفتگو فرماتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

اجتماع کے آغاز میں جلوس امیر معاویہ رضی اللہُ عنہ جبکہ اختتام پرلنگر معاویہ کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 فروری 2022ءبروز جمعرات پاکستان مجلس  مشاورت نگران اسلامی بہن نے ملتان میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کا وزٹ کیا اور وہاں کےا سٹاف سے ملاقات کی۔ فیضان آن لائن اکیڈمی کی بہتری کے حوالے سے اسٹاف کو مدنی پھول و تجاویز پیش کیں اور دینی کام میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 17 فروری2022ء بروز جمعرات ملتان شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران و مشاورت ،میٹرو پولیٹن نگران ،ضلع نگران اور کابینہ نگران ا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کو کرنے کے اہداف دیئے نیز کارکردگی شیڈول پر 100 ٪ عمل کی ترغیب دلائی۔ مزید ماتحت کے مشورے لینے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں اور اچھی کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی دلجوئی بھی کی ۔


الحمد للہ دین اسلام وہ نفیس دین ہے جس کے دامن سے وابستہ ہونے والا شخص سعادتوں کی معراج کو پالیتا ہے، کیونکہ دین اسلام  اپنے ماننے والوں کی ہر ہر شعبے اور زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی کرتا ہے ، اچھے اور برے کا فرق بتاتا ہے ، چھوٹے اور بڑے کے ساتھ سلوک کے آداب نیز ماں باپ استاد اور پیر و مرشد کے حقوق بھی بتاتا ہے، اسی طرح زندگی گزارنے کے تمام آداب بھی ہمیں سکھاتا ہے، بعض لوگوں میں کچھ نازیبا باتیں اور افعال دیکھنے میں آتے ہیں جو کسی طرح بھی مناسب نہیں ہوتے جن سے ہر مسلمان کو بچنا چاہیے تاکہ دوسرے لوگ ان افعال کی وجہ سے متنفر اور بد ظن نہ ہوں اور نہ ہی انہیں تکلیف پہنچے۔ اگرچہ ان میں بعض وہ باتیں ہیں جو پہلے بھی کئی بار آپ پڑھ یا سن چکے ہوں گے لیکن اذا تکرر قرر کے تحت ان کا ذکر فائدے سے خالی نہیں، اگر ایک شخص بھی ان پر عمل کرکے فوائد حاصل کرلے تو امید ہے اللہ پاک کو یہی عمل پسند آجائے اور راقم کی بخشش کا سامان ہوجائے ، وہ افعال درج ذیل ہیں:

1۔ایک مسلمان کو چاہیے کہ اپنا لباس جسم اور بدن صاف ستھرا اور پاکیزہ رکھے۔ تاکہ وہ خود بھی بیماروں سے محفوظ رہے اور دوسرے بھی اس سے مل کر خوش ہوں۔ مسلم شریف کی حدیث پاک میں ہے: صفائی نصف ایمان ہے۔

2۔دوران گفتگو بار بار ناک یا کان میں انگلی نہ ڈالے، بار بار نہ تھتکارے، ادھر ادھر نہ دیکھے جس سے سامنے والے کویہ لگے کہ یہ مجھے اہمیت نہیں دے رہا یوں وہ آپ سے دور ہوجائے گا اور نفرت بھی کرے گا۔

3۔بہت سے لوگوں کے نزدیک افراد سے زیادہ موبائل کی قدر ومنزلت ہے، یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگوں کو آپ دیکھیں گے کہ کوئی ان کے پاس دور سے سفر کرکے بھی آئے اور اس دوران کسی کا فون آجائے تو اس کو چھوڑ کر فون پر مصروف ہوجائیں گے اور یہ بے چارہ اس کا منہ دیکھتا رہ جاتا ہے۔کاش ہم انسانوں کو موبائل سے زیادہ اہمیت دیں۔

4۔وقت کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالتے رہیں نئی اسکلز جو آپ کے شعبے سے تعلق رکھتی ہوں ان کو ضرور سیکھ لیں اس سے آپ کو آگے چل کر پریشانی نہیں ہوگی۔ہوسکے تو عربی اور انگریزی میں بھی مہارت حاصل کریں اس سے آپ کی خود اعتمادی میں بہت اضافہ ہوگا نیز اس کے علاوہ بھی ان گنت فوائد آپ محسوس کریں گے۔

5۔کبھی بھی یہ نہ سمجھیں کہ میں نے بہت علم پڑھ لیا اب مجھے مزید پڑھنے کی حاجت نہیں اسی سوچ سے علمی ترقی رک جاتی ہے ، بڑے بڑے علما آخری وقت تک کتاب کے مطالعے میں مصروف رہے اور اپنے آپ کو طالب علم ہی سمجھا۔

6۔اپنے وقت کو فضول کاموں میں برباد کرنے سے گریز کریں سوشل میڈیا کا غیر ضروری اور بے دریغ استعمال نیز اپنے کاموں کو وقت پر ادا نہ کرنا ایسی عادت ہے جو بہت سی پریشانیوں ذہنی کوفت اور تکالیف کا باعث بنتی ہے۔اس کی جگہ روزانہ کی بنیاد پر تلاوت قرآن کریم درود پاک اور ضروری وظائف کا معمول بنائیں اس کی برکت سے ذہنی سکون ملنے کے ساتھ ساتھ روحانیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

7۔آپ کے اخلاق جس قدر عمدہ ہوں گے اسی قدر لوگوں کی نظر میں آ پ کا وقار بلند ہوگا۔ بداخلاق شخص اکیلا رہ جاتا ہے اور اسے دنیا میں اس کا ایک نقصان یہ بھی پہنچتا ہے کہ اس سے اچھے لوگ دور ہوجاتے ہیں۔

8-بری سوچیں برے خیالات اور وسوسے روزانہ انسان پر حملہ آور ہوتے ہیں ان سے گھبرانے کے بجائے ہر وقت مثبت سوچتے رہیں تو اسی طرح آپ کی زندگی پر اس کا اچھا اثر مرتب ہوگا اور اس عمل میں معاون چیزیں نیک اعمال درود و استغفار کی کثرت اور اور گناہوں سے بچنا ہے۔

9۔فضول خرچی اور قرض وہ موذی بیماریاں ہیں جو انسان کی خوشیوں اور سکون کو کھا جاتے ہیں۔ کوشش کریں جتنی آمدن ہے اسی کے مطابق اپنی ضروریات کو ترتیب دیں، افراط و تفریط ہر کام میں نقصان پہنچاتی ہے اس کے بر عکس میانہ روی کے ساتھ چلنے سے بہت سے مسائل حل ہوتے چلے جاتے ہیں۔نیز نفسانی خواہشات سے خود کو بچانے میں بھی کافی بچت کا سامان ہوجاتا ہے۔

10۔یقینا ً دنیا مکافات عمل ہے آپ لوگوں کے ساتھ جیسا کریں گے ویسا ہی آپ کے ساتھ ہوگا شریعت نے جس کے جو حقوق آپ کے ذمہ مقرر کئے ہیں ان پر ایمانداری سے عمل پیرا ہوجائیں کوئی آپ کا کچھ نہ بگاڑ سکے گا۔اِن شآءَ اللہ ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت کے تحت  18 فروری 2022ء کو یوکے ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن ، مانچسٹڑ، بریڈفورڈ، برمنگھم اور اسکاٹ لینڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس بین لاقوامی اُمور کی اسلامی بہن نے ’’ اسلاف میں قربانی کا کیسا جذبہ تھا‘‘اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ہمیں بھی قربانی دے کر دین کا کام کرنا ہے، نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے اس حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔