29 شعبان المعظم, 1446 ہجری
صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام 26
فروری 2022ء بروز ہفتہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں قرب وجوار کےعلمائے
کرام و ائمہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں کی جانے والی دینی خدمات کے بارے میں
بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔بعدازاں ائمۂ کرام و علمائے کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)